امریکی خاتون اونیجا اینڈریو کو آج شب امریکا روانہ کیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی آنےوالی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو بالآخر آج شب واپس امریکا روانہ کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون انیجا کو آج رات 10 بجے فلائٹ سے بھیجا جارہا ہے، ان کی روانگی امریکی قونصل خانے اور ایف آئی اے کی نگرانی میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کئی روز سے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیرعلاج امریکی خاتون کا ڈسچارج کارڈ بنانے کے لیے اسپتال کے عملے کو ہدایت کردی گئی ہے۔
قبل ازیں آج جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں زیرعلاج امریکی خاتون سے امریکی قونصل خانے کے اہل کاروں نے ملاقات کی تھی اور انہیں وطن واپسی کے لیے آمادہ کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جامشورو ڈی ڈی ایم اے کو 6 ہزار مچھر دانیاں، 16 وہیل چیئرز اور 3 فوگنگ مشینز دی گئی ہیں، ٹنڈوالہٰ یار اور سانگھڑ کے ڈی ڈی ایم ایز کو 5، 5 ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و مشیر برائے بحالی کی ہدایات پر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، متاثرہ اضلاع کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے متحرک ہے۔