عرفی جاوید بھی اُدت نرائن کی متنازع ویڈیو پر بول پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔
A post common by Instant Bollywood (@instantbollywood)
سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد اُدِت نارائن نے اپنے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شریف النفس انسان ہیں اور کچھ مداح اپنی محبت کا اظہار اسی انداز میں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مصافحہ کرتے ہیں، کچھ ہاتھ چومتے ہیں، اور یہ عقیدت کا حصہ سمجھا جانا چاہیے۔
ادت نرائن کی اس وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ماڈل عرفی جاوید نے کہا کہ وہ 69 برس کے ہیں اس عمر میں ایسا ہوتا ہے۔
دوسری جانب گلوکار ابھیجیت نے بھی اُدِت نارائن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مداح خود ان کے قریب آتے ہیں اور وہ زبردستی کسی کو کھینچ کر نہیں لاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُدِت نارائن ایک رومانوی گلوکار ہیں اور انہیں اپنے کامیاب کیریئر کا لطف اٹھانے دینا چاہیے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد واصلِ جہنم کر دیے گئے۔
تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں، مادرِ وطن کے بہادر سپوت میجر زید سلیم اوّل جو اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔
اس کے علاوہ ان کے ہمراہ سپاہی نظم حسین بھی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر بھارتی سرپرست دہشت گردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی اور تین دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کی تعریف کی ہے۔
وزیراعظم نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بے جگری اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر اور سپاہی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شہدا اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہوئے، انہیں اس بہادری پر پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔