شہادت کے ایک برس بعد القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ کی تدفین
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے نائب سربراہ مروان عیسیٰ ابو البراء کی شہادت کے ایک سال بعد ان کی تدفین کی گئی۔ مروان عیسیٰ 10 مارچ 2024 کو نصیرات کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مروان عیسیٰ کی نماز جنازہ اور تدفین غزہ کے بریج کیمپ میں منعقد ہوئی، جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مجاہدین کے علاوہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مروان عیسیٰ القسام بریگیڈ کے شہید سربراہ محمد الضیف کے نائب تھے۔
یاد رہے کہ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گزشتہ ہفتے مروان عیسیٰ کے علاوہ محمد الضیف اور دیگر سینئر کمانڈروں کی شہادت کا اعلان کیا تھا۔ فلسیطنی مزاحمتی تنظیموں کے ان شہدا کی قربانیوں کو فلسطینی عوام سمیت دنیا بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ فلسطینی تنظیمیں ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
مروان عیسیٰ کی شہادت اور تدفین نے غزہ میں مزاحمت کی روح کو ایک بار پھر تازہ کر دیا ہے۔ فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیمیں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عہد کررہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مروان عیسی
پڑھیں:
ڈار صاحب ترمیم کے حوالے سے نمبر پورے ہیں؟نائب وزیراعظم نے جواب دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 27ویں ترمیم کیلئے نمبر گیمز کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،صحافی کے سوال ’’ڈار صاحب ترمیم کے حوالے سے نمبر پورے ہیں؟کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہاکہ جی انشاءاللہ نمبرپورے ہیں۔
ایک اور سوال ’’کیا نیشنل پارٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرے گی‘‘کے جواب میں نائب وزیراعظم نے کہاکہ ووٹنگ کے وقت آپ کو پتہ چل جائے گا۔
حکومت کو آئینی ترمیم کیلئے سینیٹ میں 64 اور قومی اسمبلی میں 224 ووٹ درکار
مزید :