نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون واپسی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی: پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون وطن واپس روانہ ہوگئیں۔۔
11 اکتوبر کو کراچی پہنچنے والی خاتون لگ بھگ چار ماہ بعد وطن واپس جا رہی ہیں، محبت کی ڈرامائی کہانی سے جڑی خاتون کو 2 ہفتے قبل بھی امریکا بھیجنے کی کوشش ناکام ہوئی تھی۔
امریکی خاتون کو سفر کے لیے فٹ قرار دے کر کراچی کے جناح اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
امریکی خاتون اگر 11 فروری تک وطن واپس نہیں جاتیں تو ان کے خلاف فارن ایکٹ لاگو ہوجاتا اور خاتون کے لیے مشکلات بڑھ جاتیں۔
خیال رہے کہ نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔
خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی نے روک لیا تھا اور اے ایس ایف نے اسے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کیلئے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیا اور ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا کے ریٹرن ائیر ٹکٹ کا بندوبست کردیا تھا، خاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن ائیرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا اور جہاز تک پہنچنے کے بعد ائیر لائن اسٹاف کو اسے زبردستی واپس بھیجنے کی شکایت کی جس پر ائیر لائن نے اسے آف لوڈ کردیا تھا۔
اہلکاروں کے سمجھانے کے باوجود خاتون ٹیکسی لےکر اس نوجوان کے گھر گارڈن پہنچ گئی اور کئی روز گارڈن میں نوجوان کے اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں قیام کیا۔
بعد ازاں امریکی خاتون کو پولیس نے ایک فلاحی ادارے کے حوالے کردیا تھا جہاں طبیعت ناساز ہونے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون گزشتہ ہفتے سے جناح اسپتال میں سخت سیکورٹی میں زیر علاج تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی خاتون کردیا تھا خاتون کو کراچی ا
پڑھیں:
امریکی اداکارہ خاتون پر حملے، تشدد اور چوری کے الزام میں گرفتار
امریکی شو براوو کی سابق ریئلٹی اسٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براوو کے ریئلٹی شو "تھکر دین واٹر" میں نظر آنے والی ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو ٹینیسی کے شہر اینٹی اوک کے ایک وال مارٹ میں خاتون پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ ٹینکرڈ نے سیلف چیک آؤٹ لائن میں ایک لڑکی کو پیچھے سے بالوں سے پکڑا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ ایک پتھر بھرے ہوئے جراب سے خاتون کے چہرے پر وار کر رہی ہیں۔ حملے کے دوران وہ ایک ایڑھی پر مانیٹر بھی پہنے ہوئے تھیں جبکہ متاثرہ خاتون لہولہان ہوگئی تھی۔
Bravo TV star, Diamond Tankard, accused of attacking woman at Walmart with rock-filled sock ???? pic.twitter.com/9ZPG5e7TDg
— Dave (@realbigguydave) July 23, 2025اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔
پولیس کے مطابق ٹینکرڈ نے متاثرہ خاتون کا آئی فون 14 (مالیت $1500) اور لوئی وٹون ہینڈ بیگ (مالیت $900) بھی چرا لیا۔ خاتون کو پیشانی پر شدید چوٹ لگی اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے ڈائمنڈ ٹینکرڈ پر خطرناک ہتھیار سے حملہ اور چوری کے الزامات لگائے گئے ہیں اور وہ 25 ہزار ڈالر کے ضمانتی مچلکوں پر رہا ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ڈائمنڈ ٹینکر پر قتل کی کوشش اور حادثے کے بعد فرار ہونے کے الزامات بھی عائد ہو چکے ہیں۔ ان کی عدالت میں اگلی پیشی 22 اگست کو متوقع ہے۔