2025-09-18@04:23:32 GMT
تلاش کی گنتی: 3836

«کردیا تھا»:

    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور جدوجہدِ آزادیٔ کشمیر کے معروف رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ آج شام اپنے گھر سوپور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 89 سالہ عبدالغنی بٹ کا تعلق شمالی کشمیر کے بُوٹینگو گاؤں سے تھا، جو سوپور سے تقریباً 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس عظیم رہنما نے سری پرتّاپ کالج سری نگر سے فارسی، اکنامکس اور سیاسیات میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارسی میں ماسٹرز اور قانون کی ڈگری بھی حاصل کی۔ ان کا شمار مُسلم یونائیٹڈ فرنٹ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ عبدالغنی بٹ نے 1987 کے اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیا۔ انتخابات کو بہت سے حلقوں میں دھاندلی زدہ قرار دیا گیا اور ان...
    افغانستان میں طالبان حکومت نے انٹرنیٹ تک رسائی پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرتے ہوئے ملک کے کئی صوبوں میں فائبر آپٹک کنکشن منقطع کردیے۔ طالبان حکام کے مطابق یہ اقدام ملک میں ’برائی کے خاتمے‘ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ 2 دن کے دوران کئی علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور رومانوی اشعار پر پابندی، افغانستان میں انوکھا قانون منظور صوبہ بلخ کے ترجمان عطااللہ زاہد نے بتایا کہ صوبے میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ مکمل...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کہا ہے کہ کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا فیصلہ ہوگا۔ محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے سیاست پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے امید ہے، وہ عمدہ پرفارمنس دکھائے گئی، قوم کو کہوں گا کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک انہیں سپورٹ کریں، اگر...
    ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے متنازع واقعے پر آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگ لی، جس کی ویڈیو اب منظرِ عام پر آ چکی ہے۔ میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگی، ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی وڈیو جاری کردی گئی pic.twitter.com/uaNe1f3Ehr — Ali Tanoli (@alitanoli889) September 17, 2025 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا کے خلاف میچ کے دوران پیش آئے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو پیش آنے والی صورتحال ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا۔ دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 14 ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان...
       – عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ فیصلہ زائرین کے نظم و ضبط اور بہتر نگرانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اب 50 سال سے کم عمر مرد صرف اس صورت میں زیارت ویزہ حاصل کر سکیں گے جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ درخواست دیں۔ ہزاروں زائرین کا لاپتا ہونا باعثِ تشویش اس سے قبل وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران تقریباً 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم شبیر تنولی کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ پولیس نے ملزم کو سات مقدمات میں نامزد کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران ایک ڈرامائی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب متاثرہ بچیوں نے احاطہ عدالت میں ملزم کو تھپڑ مارے، جس کے باعث ماحول کشیدہ ہوگیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم کو اہلِ علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ وہ 2016 سے بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا...
    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی...
    کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کورنگی میں شادی والے دن لاپتا ہوکر گھر پہنچنےو الے نوجوان کا بیان سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق نوجوان شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، اس کے گھر والے اس کی شادی اپنی مرضی سے کرانا چاہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہوگیا، اس کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود گھر سے بھاگا اور پھر سڑکوں پر رہا۔پولیس نے بتایا ہے کہ نوجوان اور اس کے گھر والوں سے مزید تفتیش...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا مقصد واقعے کو پی ٹی آئی کے کارکنان سے جوڑنا تھا، جن دو خواتین نے مجھ پر اںڈا پھینکا انہیں پولیس نے بچایا۔ علیمہ خان نے کہا کہ پولیس نے پہلے دونوں خواتین کو حراست میں لینے کا بتایا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے 4 بندے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی...
    اسکرین گریب کراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا جہانزیب شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، دلہے کی شادی گھر والے اپنے مرضی سے کروانا چاہتے تھے۔پولیس کے مطابق دلہا شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہو گیا، دلہا گھر سے فرار ہونے کے بعد سڑکوں پر رہا اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔پولیس نے کہا کہ دلہے اور گھر والوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس کراچی: کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے دن دلہا...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔ اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، فیصلہ پاکستان کےمفاد کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا، پی سی بی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت...
    بلوچستان کے ضلع ژوب کی تحصیل شیرانی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد نے پولیس اور لیویز تھانوں پر بھاری اسلحے سے حملہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے تھانوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس پر حملہ، بلوچستان میں اب کیا ہونے والا ہے؟ ولی کاکڑ نے بتایا کہ دہشتگردوں نے دونوں تھانوں کو بھاری نقصان پہنچایا، کمیونیکیشن سسٹم تباہ کر دیا اور تھانوں کو آگ بھی لگا دی۔ کلیئرنس آپریشن کے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو  پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کا پاکستان کے بقیہ میچز میں تقرر نہیں کیا جائے گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر مصافحہ نہیں ہو گا۔ اینڈی پائیکرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ کا بھارت کے خلاف...
    فوٹو بشکریہ رپورٹر خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادیے گئے۔بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔ریجنل پولیس افسر کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنادیا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ٹی ٹی پی اور ’’را‘‘ کی افغانستان میں موجودگی، پاکستان کا طالبان حکومت کو سخت پیغاماسلام آباد پاکستان کا طالبان حکومت سے تحریک... آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے...
    ویب ڈیسک:  خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا، میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3...
    خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے۔بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور  پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا جسے 20 منٹ میں ناکام بنادیا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔   دہشت گر د وں کے ساتھی ہلاک اور  زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ میں پاکستان کے باقی میچز سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کا رویہ جانبدارانہ تھا، اور انہوں نے ٹاس کے وقت دونوں کپتانوں کے درمیان روایتی مصافحے کی اجازت نہیں دی، جو کھیل کی روح کے منافی سمجھا گیا۔ اسی بنیاد پر پاکستان نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔ اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ...
    سٹی42:  پاکستان کی بعض میڈیا آؤٹ لیٹیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا یہ بیان شائع کیا ہے کہ شیک ہیڈ تنازعہ کے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  آج بدھ کے روز  اس حوالے سے فیصلہ کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اپنے رسمی بیان میں بتایا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے تنازع کے بعد  ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ مشاورت جاری ہے اور کل(آج)  تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے...
    ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کل یو اے ای کے خلاف میچ میں حصہ لے گی۔ پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد سامنے آئےگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان...
    جرمنی کی ایک عدالت نے افغان شہری کو اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مئی 2024 میں ہونے والے اس واقعے میں ایک پولیس افسر ہلاک جب کہ پانچ شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ مغربی شہر مانہائیم میں اسلام مخالف تنظیم پیکس یورپا کے ایک احتجاجی مظاہرے میں کیا گیا تھا جس میں مقرر نے مبینہ طور پر مذہبِ اسلام کی گستاخی کی تھی۔ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش جس پر اس نے پولیس پر بھی چاقو کے وار کیے تھے۔ ملزم کی شناخت صرف سلیمان اے کے نام سے ظاہر کی گئی ہے جس کے پاس سے شکار...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آئینی حقوق خصوصاً دفعہ 370 ہم سے چھین لئے گئے اور عوام نے ہمیں اسی کے حصول کیلئے ووٹ دیا تھا، لیکن ہم اسے بھلا کر ریاستی درجے کی بحالی کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن پارلیمان سرینگر آغا سید روح اللہ مہدی نے وقف ترمیمی بل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے قوانین سبھی مذاہب پر یکساں طور پر لاگو ہونے چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عدالت عظمیٰ نے کچھ مثبت رویہ دکھایا ہے، لیکن یہ مسئلہ ابھی مکمل طور پر حل نہیں ہوا ہے۔ آغا روح اللہ نے کہا کہ قوانین کے نفاذ میں یکسانیت انصاف اور ہم آہنگی کے لئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ یہ اپیل آرڈیننس 1972 کے تحت داخل کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی اے کے موجودہ چیئرمین ہیں اور اپنی ذمہ داریاں قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ قانونی تعیناتی کو ثابت کیا جا سکے۔ ریکارڈ کے مطابق میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو 24 مئی 2023 کو پی ٹی اے میں ممبر (انتظامیہ) تعینات...
    یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ سنگین تنازع کی شکل اختیار کر گیا، پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آج دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے نئی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس واقعے پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے زمبابوے کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو بقیہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)سپریم کورٹ نے ساس اور سسر کے قتل کے مجرم اکرم کی اپیل خارج کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔منگل کوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیکیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسرکو قتل کیوں کیا دن دیہاڑے دو افرادکو قتل کیا گیا، اور اب کہا جارہا ہے کہ غصہ آ گیا تھا۔(جاری ہے) جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ بیوی کو منانے گیا تھا تو ساتھ پستول لے کر کیوں گیا ۔ملزم کیوکیل پرنس...
    لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔ ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن  نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں...
    مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے اپنے سابق منگیتر حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجوہات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ حسن کی والدہ کی درخواست پر اور فی سبیل اللہ کیا ہے۔ سامعہ حجاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ جب انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آواز بلند کی تو ان کا مقصد ان خواتین جیسا بننا تھا جو اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ضرور کرنا پڑا، مگر اُن 75 فیصد لوگوں کی حمایت نے انہیں حوصلہ دیا جنہوں نے ان...
    پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ میوزیم میں نئی گیلریوں کا قیام وزیراعلیٰ کے اس عزم کی عملی تصویر ہے جس کے تحت پنجاب کے تاریخی مقامات کو محفوظ اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ تاریخی ورثہ صرف ہمارا ماضی ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت ہے، اسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گیلریاں نہ صرف آثار قدیمہ کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ تعلیمی و سائنسی تحقیق کا بھی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں پی سی بی ایشیا کپ کے بارے میں اپنا مؤقف دے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو ٹیم ایشیا کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ٹیم انتظامیہ میچ ریفری سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے سے لاعلم ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے حکومت سے مشاورت کا امکان ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے سے 50 منٹ قبل ہی امریکی صدر کو آگاہ کردیا تھا۔امریکی میڈیا نے 3 ا سرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کو دوحہ پر میزائل داغے جانے سے پہلے ہی حملے کی اطلاع دے دی گئی تھی۔(جاری ہے) اسرائیلی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان پہلے سیاسی سطح پر بات ہوئی اور پھر فوجی حکام کے ذریعے معلومات فراہم کی گئیں۔اسرائیلی حکام کا بتانا تھا کہ امریکا صرف دکھاوا کر رہا ہے، اگر صدر ٹرمپ چاہتے تو حملہ روک سکتے تھے لیکن انہوں...
    کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران ہینڈ شیک تنازع پر میچ ریفری کا کوئی کردار نہیں تھا۔ پی سی بی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا، جس سے آفیشل کی غیرجانبداری پر سوال اٹھے۔  تاہم آئی سی سی نے وضاحت دی...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل معاملہ سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز سے پائی کرافٹ کو ہٹانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز میں پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن کو لگایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) کینٹ سرکل کے تھانہ گلبرگ پولیس نے نوتھیہ قدیم گلستان کالونی اور النور سٹریٹ میں کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات و شراب برآمد کر لی ۔(جاری ہے) ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان رحیم عباس عرف کاکے ، عثمان، اسلام گل، نعیم خان، شاہ سعود، پاسکل خان اور آئزک کو گرفتار کر کے 1410 گرام آئس، 3260 گرام چرس اور 50 لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئس، چرس اور شراب کی خرید و فروخت کے ساتھ ساتھ گھروں میں شراب تیار کرکے پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ دیشا وکانی نےمعروف ڈرامہ ”تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ“ میں دیا بین کا یادگار کردار نبھایا تھا لیکن وہ پچھلے سات سال سے شو سے غائب ہیں۔ان کے چہرے کے شرارتی تاثرات، منفرد لہجہ، دلچسپ گیربا ڈانس اور زبردست کامیڈی ٹائمنگ نے انہیں لاکھوں مداحوں کے دلوں میں بسا دیا۔ مداح کئی سالوں سے دیا بین کی واپسی کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اب ان کے بھائی اور شو میں بھی ان کے بھائی کا کردار نبھانے والے اداکار مایور وکانی (سندر لال) نے خاموشی توڑ دی ہے اور بتایا ہے کہ دیشا اب اس ڈرامے میں واپس نہیں آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مایور وکانی نے ایک انٹرویو...
    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے منگل کی صبح حملے سے پہلے ٹرمپ سے بات کی تھی، اسرائیلی حکام کے مطابق حملے سے پہلے امریکا کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کر دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے منگل کی صبح حملے سے پہلے ٹرمپ سے بات کی تھی، اسرائیلی حکام کے مطابق حملے سے پہلے امریکا کو مطلع کر دیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ جب اسرائیلی میزائل فضا میں تھے، تب امریکا کو بتایا گیا تھا،...
    اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑا چیلنج انتہاء پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔ اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیئے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن ہایو نے کہا ہے کہ قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، مگر امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ ہیں۔ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ بڑا چیلنج انتہاء پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج...
    برطانیہ میں پولیس نے واٹس ایپ پر کی گئی چند چیٹس کی مدد سے ایک ایسے منشیات فروش کا سراغ لگایا جو بظاہر ایک عام سا شہری تھا لیکن حقیقت میں وہ جنوبی ویلز میں کوکین اور ہیروئن کے کروڑوں پاؤنڈز کے کاروبار کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ رابرٹ اینڈریوز جونیئر نیوپورٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک سادہ سے گھر میں رہتا تھا۔ نہ مہنگی گاڑیاں، نہ برانڈڈ کپڑے اور نہ ہی کسی مجرمانہ پس منظر کی نشاندہی لیکن پولیس کے خفیہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ سادگی کے اس پردے کے پیچھے ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ واٹس ایپ چیٹ نے پردہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کے اہلکار ابوبکر محمد نے  بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک...
    بھارتی ریاست راجستھان میں 37 سالہ خاتون کی فیس بک پر دوستی اور پھر محبت کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے فیس بک فرینڈ سے شادی کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی تھی لیکن پھر ان کی لاش ہی ملی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ مکیش کماری جھنجھنو کی رہائشی تھیں اور وہ تقریباً دس سال قبل اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں۔ خاتون کی گزشتہ برس اکتوبر میں فیس بک پر دوستی باڑمیر کے اسکول ٹیچر مانارام سے ہوئی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ پولیس کے بقول مکیش کماری اکثر اسکول ٹیچر سے ملنے باڑمیر آتی تھیں اور شادی پر اصرار کرتی تھیں۔ اسکول ٹیچر مانارام بھی شادی شدہ تھا اور طلاق کے مقدمے میں الجھا ہوا تھا، اسی وجہ سے مکیش کماری کے ساتھ اکثر...
    کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر...
     مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو آج حقائق سے آگاہ کرنے آیا ہوں، سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ چلایا۔ مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ جلال پور پیر والا موٹر وے سندھ کا حصہ نہیں ہے، جلال پور والا موٹر وے سندھ میں ہوتا تو اپوزیشن کے اراکین پہنچ چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اس پر بھی درجنوں پریس کانفرنس کر چکے ہوتے،  ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو قدرتی طور پر نقصان ہوتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس طرح کی آفت جب آتی ہے تو بہت سارے...
    نائجیریا: شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔ نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (NURTW) کے اہلکار ابوبکر محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور...
    ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والا مسافر بلال امجد فلائٹ نمبر FZ392 کے ذریعے سربیا جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ا ور تفتیش میں پتا چلا کہ مسافر کے پاسپورٹ پر سربیا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے مذکورہ جعلی ویزے کے لیے ایجنٹ کو 20 لاکھ روپے دیے۔ ایف آئی اے نے مسافر کو بعد ازاں مزید کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی...
    کالا باغ ڈیم: میری کہانی میری زبانی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال میں کالا باغ ہوں، ایک ایسا نام جو پاکستان کی تاریخ میں امید اور تنازع دونوں کی گونج لیے ہوئے ہے۔ میرا مسکن پنجاب کے ضلع میانوالی میں دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر ہے، جہاں دریا کی طاقت نمکین پہاڑیوں سے ٹکراتی ہے۔ یہاں کی مٹی زرخیز ہے، ہوائیں تیز ہیں، اور دریا کی گرج مسلسل ہے۔ کالا باغ نام مجھے اُس وقت دیا گیا جب میری حیثیت بطور ڈیم ابھی کسی کے ذہن میں نہ تھی۔ یہ نام دریا سندھ کی برکتوں سے سیراب ہونے والے سیاہ و زرخیز باغات سے جڑا تھا۔ زمین نے یہ نام پایا...
    دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے نامناسب رویہ اپنانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سخت ایکشن لینے پر غور کر ر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام واقعات کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ بھارتی کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹاس کے بعد کپتان اور میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، بھارتی کرکٹرز کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نےبھی  بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا جبکہ...
    پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ سارہ عمیر نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی۔ سارہ عمیر نے کم عمری میں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کا پہلا ڈرامہ 2008ء میں پی ٹی وی پر نشر ہوا، انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ سارہ نے نجی ٹی وی کے مقبول ریئلٹی شو دیسی کڑیاں کا بھی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سارہ عمیر نے 2014ء میں مشہور ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم حال ہی میں وہ تماشا سیزن 4 سے باہر ہونے کے بعد ایک شو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی طلاق کی...
    معروف اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے والد کے سیاسی پس منظر کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور کراچی منتقل ہوئیں تو والد نے انہیں مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا وہ کسی کو اپنی خاندانی حیثیت کے بارے میں نہ بتائیں، کیونکہ یہ سیکیورٹی کے لیے زیادہ محفوظ تھا۔ تارا محمود کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی والد کے اثر و رسوخ یا طاقت کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی۔ قریبی دوست ان کے خاندانی پس منظر سے واقف تھے، لیکن انڈسٹری کے لوگوں کو اس کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ تارا محمود کے نجی زندگی سے متعلق حالیہ انکشاف نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ تارا کے اداکاری سفر کا آغاز امریکہ میں تعلیم مکمل کرنے اور کئی سال وہاں کام کرنے کے بعد ہوا اور جب وہ پاکستان واپس آئیں تو انہوں نے اداکاری کو بحیثیت کیریئر فل ٹائم جاب اختیار کرنے کا ارادہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے اور کامیاب ڈراموں کا نمایاں کردار بننے لگیں۔ شائقین تارا محمود کی بے ساختہ، قدرتی اور جاندار اداکاری کے پہلے ہی سے مداح تھے، مگر انہیں اس وقت واقعی حیرت کا جھٹکا لگا جب برسوں بعد یہ انکشاف ہوا کہ وہ کسی عام گھرانے کی چشم و چراغ نہیں بلکہ پاکستان...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا اور جس میچ میں بہتر سمجھا جاتا انہیں کھلاتے۔ سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹرز باؤلنگ کرنے والے اسپنرز کے ہاتھ کو دیکھ کر کھیلتے ہیں اس لیے آج پاکستانی اسپنرز خاصی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ محمد یوسف کے مطابق ، انہوں نے اس سے قبل بتایا بھی تھا کہ بھارتی کھلاڑی سپن کو اچھا کھیلیں گی بھی اور اچھا سپن بھی کریں گے ۔ بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں...
    کیا اداریے کا دور بیت گیا؟اس مباحثے میں کئی امور زیر بحث آ رہے ہیں جیسے: 1۔ اداریہ اخبار میں سب سے کم پڑھا جانے والا مواد ہے۔ 2۔ دنیا بھر میں اداریے کی روایت دم توڑ رہی ہے اور دنیا کے کئی اخبارات اب اداریے کے بغیر شایع ہوتے ہیں۔ 3۔ اخبار بہ ذات خود زوال کا شکار ہے جس ادارے کا اپنا مستقبل ہی داؤ پر لگا ہو، اس سے وابستہ اصناف کا کیا ذکر؟ 4۔ چوتھا اور اہم ترین نکتہ یہ ہے کہ اداریے میں ہوتا ہی کیا ہے جو اس پر توجہ دی جائے؟ یہ سب سوالات وزن رکھتے ہیں لیکن اداریے کے مستقبل کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل صحافت کی...
    اسپین میں دنیا کی مہنگی ترین پنیر ایک نیلامی میں خریدی گئی جس کی قیمت 42 ہزار ڈالرز کے قریب ہے یعنی 1 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے۔ یہ پنیر Cabrales blue cheese ہے۔ یہ پنیر اسپین کے صوبہ آسٹریاس، خاص طور پر Cabrales کے پہاڑی علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور سالانہ Cabrales پنیر مقابلے میں پیش کی جاتی ہے۔ اس پنیر کے پیہے کا وزن 2.5 کلو ہے جو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی سب سے مہنگی پنیر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2023 میں 2.2 کلو کا پنیر کا پہیہ 30,000 یورو میں بکا تھا اور 2019 میں 20 ہزار 500 یورو کا ریکارڈ رہا تھا۔ ان دونوں پنیروں کا بھی خریدار وہی...
    نیپال کی نئی عبوری وزیرِاعظم سوشیلا کرکی نے کہا ہے کہ وہ یہ عہدہ زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کے لیے سنبھالیں گی۔ سنگھ دربار میں حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کرکی نے کہا کہ وہ اس منصب کی خواہشمند نہیں تھیں بلکہ عوامی تحریک اور عوامی آوازوں کے نتیجے میں انہیں یہ ذمہ داری قبول کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ 5 مارچ کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کو اقتدار سونپ دیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف، نوجوانوں کی بغاوت کے بعد سیاسی نقشہ بدل گیا ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ‘جنریشن زی’ کے سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ یہ نسل بدعنوانی کے خاتمے،...
    پاکستان کے سینیئر اداکار عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ڈرامے ’ڈائن‘ کے حوالے سے وضاحت پیش کی۔ کچھ عرصے سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ پی ٹی وی ڈراما ڈائن بالی ووڈ فلم ’خون بھری ماںگ’ کی کاپی ہے۔ عثمان پیرزادہ نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اداکار نے بتایا ’ایک غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی۔ میں ڈرامے میں گائناکالوجسٹ نہیں بلکہ پلاسٹک سرجن کا کردار ادا کر رہا تھا۔ اسپتال میں کئی ڈائریکٹرز تھے، اس لیے لوگوں کو کنفیوژن ہوا۔ ‘ یہ بھی پڑھیے: عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے بھاگ کر شادی کیوں کی؟ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، (انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ) آئی ایم ایف سے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی ہر بات کریں گے۔ محمد اورنگزیب نے آج کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی کے بل معطل کرکے متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ہے، اس وقت سب اہم چیز سیلاب متاثرین کی بحالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین ریسکیو اینڈ ریلف آپریشن ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے پانی کم ہونا شرع ہوگیا ہے، سیلاب سے سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو میں کہا کہ سیاست...
    تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ایک پولٹری فارم میں 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولٹری فارم کی مالکن کو اس نقصان سے 8 سے 10 ملین بھات کا مالی دھچکا پہنچا ہے۔ پولٹری فارم کی مالکن کا کہنا ہے کہ رات بھر ہونے والی بارش کے باعث فارم میں پانی بھر گیا جس کی سطح 30 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی۔ ایک شیڈ پانی میں بہہ گیا جبکہ دوسرے شیڈ میں موجود تقریباً تمام مرغیاں دم توڑ گئیں۔ یہ مرغیاں 18 ستمبر کو فروخت کے لیے تیار تھیں۔ خاتون نے مزید بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کے مداح آج بھی غمزدہ ہیں۔ تاہم ایک سیکیورٹی ماہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی کرک کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر ضروری حفاظتی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو ان کے مارے جانے کا 100 فیصد امکان ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، بیورلی ہلز کی سیکیورٹی ایجنسی ”دی باڈی گارڈ گروپ“ کے مالک کرس ہرزوگ نے چارلی کرک کو 6 مارچ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران یہ انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔ نیتن یاہو نے یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں، قطر میں موجود حماس قیادت کو غزہ کے لوگوں کی فکر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس قیادت نے جنگ کو غیر معینہ مدت تک کھینچنے کے لیے جنگ بندی کی تمام کوششیں روکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے منگل کو دوحا میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا، حملے میں 6 افراد شہید ہوئے تھے۔ حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا...
    امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کی ہلاکت کا معاملہ ملک بھر میں سنسنی مچا رہا ہے۔ مشتبہ قاتل ٹائلر رابنسن  کے حوالے سے اہلِ خانہ اور حکام نے کچھ مؤقف پیش کیے ہیں، لیکن ابھی تک واضح محرک کا تعین نہیں ہو سکا۔  اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ٹائلر رابنسن کو چارلی کرک کی شخصیت سے اختلاف تھا، وہ کہتے تھے کہ کرک نفرت پھیلاتا ہے۔  رابنسن نے مبینہ طور پر بندوقوں کا شوق رکھا تھا اور وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ جیسے معاملات پر بات کرتے ہوئے مباحثے کرتا تھا۔  اس کے علاوہ اطلاعات ہیں کہ رابنسن نے سياسي نظریات پر زیادہ ملوث ہو کر کرک کے خیالات کی مخالفت کی تھی، خاص طور...
    امریکی اور چینی حکام کے درمیان اتوار کو ہونے والے تجارتی مذاکرات میں پہلی بار چینی شارٹ ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کا معاملہ باضابطہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو حکم دیا تھا کہ وہ 17 ستمبر تک اپنی امریکی آپریشنز فروخت کرے ورنہ ایپ کو امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک نے امریکا کے لیے نئی ایپ بنانے کی رپورٹس کو مسترد کردیا اگر ایسا ہوا تو یہ چوتھی توسیع ہوگی جو ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دی جا رہی ہے۔ پچھلے 3 دور کے مذاکرات (جنیوا، لندن...
    کچھ مؤرخ یہ لکھتے ہیں کہ ہندوستان کا کچھ حصہ سکندر اعظم کے قبضے میں رہا، جہاں اب کیلاش کے لوگ آباد ہیں۔ سکندرِ اعظم کے ساتھ آئے مؤرخین نے دریائے سندھ کا نام ’’ انڈس‘‘ رکھا جسے سنسکرت میں ’’ سندھو ‘‘ کہا جاتا ہے۔ بعض یونانی مؤرخین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دریا نہیں بلکہ سمندر ہے جس کو سکندرِ اعظم پار نہ کر سکا۔ سندھ دریا کے مشرق میں راوی، جہلم، ستلج، بیاس و چناب اور آگے تھے گنگا اور جمنا۔ سکندرِ اعظم کے تیرہ سو سال بعد بھی سندھو اپنے جوش کے ساتھ بہتا تھا۔ یہ دریا لگ بھگ دوکروڑ سال قدیم ہیں اور اس کا بہاؤ تھوڑے سے فرق ساتھ ایک ہی جگہ...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
    ہر عروج کو زوال ہے۔ ایک وقت میں دنیا نے رومی سلطنت اور فارسی یا ایرانی سلطنت کا عروج دیکھا۔ حضور ﷺ کے ذریعے اللہ نے اسلام کو عروج دیا جو خلافت راشدہ سے ہوتے ہوئے بنو امیہ، بنو عباس سے ہوتا ہوا سلطنت عثمانیہ تک پہنچا۔ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے ساتھ مسلمانوں کا جو زوال شروع ہوا ہے وہ ہنوز جاری ہے۔ سلطنت عثمانیہ کے بطن سے اتنے ممالک نکلے کہ دنیا کی ہئیت ہی بدل گئی۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل امریکا طاقتور تو ہوچکا تھا مگر ابھی اس کی توجہ داخلی امورکی جانب تھی اور دنیا کی سیاست کا سرخیل برطانیہ ہی تھا۔ دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ سپر پاورکی حیثیت سے داخل ہوا اور...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ کردیا تھا اس لیے ہمیں مجبوری میں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 2022میں ملک کو دیوالیہ کر دیا تھا، اسی لیے معیشت کو بچانے کے لیے پروگرام میں جانا پڑا، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت...
    باجوڑ، دیر لوئر: باجوڑ میں دہشت گردوں نے تھانے پر راکٹ سے حملہ کردیا، دیر لوئر میں بڑے تجارت مرکز عنایت کلے بازار میں بم رکھ دیا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ میں تھانہ لوئی ماموند پر دہشت گردوں نے راکٹ فائر کردیا۔ ڈی ایس پی نیاز محمد کے مطابق حملے کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دریں اثنا دیر لوئر میں ہی نامعلوم ملزمان نے دوسرے بڑے تجارتی مرکز عنایت کلے بازار میں بم رکھ دیا۔ بم رکھے جانے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور...
    ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللّٰہ معاف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات دور کر دیے ہیں۔ یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے خود کو ہراساں کرنے، مبینہ اغوا کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والے سابق منگیتر حسن زاہد کو خدا کے واسطے معاف کرتے ہوئے ان پر درج کرائے گئے تمام مقدمات واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ٹک ٹاکر نے یکم ستمبر کو انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی، ان پر تشدد کیا جاتا رہا، انہیں بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔ بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے حسن زاہد کو گرفتار کرلیا تھا اور سامعہ حجاب کی فریاد پر مقدمات دائر کرکے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ ابتدائی طور پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر حسن زاہد کو...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ویمن کرکٹرجمیما روڈریگز نے انکشاف کیا ہے کہ ایک موقع پر نیوزی لینڈ میں بھارتی کرکٹرز اور ویمن ٹیم ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھی، جہاں ان کی اور اسمرتی مندھانا کی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے یادگار ملاقات ہوئی۔ جمیما کے مطابق انہوں نے اور اسمرتی نے بیٹنگ کے حوالے سے ویرات سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی، جس پر ویرات نے فوراً جواب دیا: “ہاں ضرور، کیفے میں آ جاؤ۔” ابتدائی آدھے گھنٹے تک صرف بیٹنگ اور کرکٹ پر گفتگو ہوئی، لیکن پھر باتوں کا سلسلہ وسیع ہوتا گیا۔ جمیما نے بتایا: “ویرات نے ہمیں کہا کہ تم دونوں کے پاس خواتین کرکٹ کو بدلنے کی طاقت ہے۔ یہ ذمہ داری قبول...
    کراچی کے علاقے قیوم آباد سے کم عمر بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی سے بدفعلی اور غلط حرکات کی ویڈیوز ملی ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کم عمر بچوں سے مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے ملزم سے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں چائلڈ پورنوگرافی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 22 کا اضافہ کیا گیا ہے، ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی سے بدفعلی اور غلط حرکات کی ویڈیوز ملی ہیں۔ کراچی: بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ملزم پکڑا گیاملزم کے موبائل سے متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی...
    برطانیہ میں ایک نرس کو امتیازی سلوک اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام پر نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے سخت سزا سنادی گئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نرس سائمن واٹس نے ساؤتھ پورٹ میں ہونے والے واقعے کے بعد آن لائن تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے ٹریبونل نے اس سوشل میڈیا ریمارک کو انتہائی غیر اخلاقی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے نرس کا نام پیشہ ورانہ رجسٹر سے بھی خارج کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ ساؤتھ پورٹ میں ہی 3 کمسن بچیوں کے قتل کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ حملہ آور کا تعلق مسلم تارکین وطن سے ہے۔ جس کے بعد برطانیہ...
    کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی اسیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔ گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 می ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورذیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ...
    اسلام آباد کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا، شہری ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے...
    قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی فٹنس کے حوالے سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سلمان آغا نے گردن میں تکلیف کی وجہ سے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو کر ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کپتان کو گردن کے گرد پٹی باندھے دیکھا گیا جبکہ وہ دیگر کھلاڑیوں کی طرح وارم اپ اور فٹبال ڈرلز میں شریک نہ ہوئے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا مینیجرکا کہنا ہے کہ کپتان کی فٹنس سے متعلق کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں ہے بلکہ یہ ایک...
    پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور دریاؤں کی طغیانی سے ہزاروں دیہات ڈوب گئے اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پنجاب شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ دریائے ستلج، راوی اور چناب اپنی حدود سے بڑھ کر پانی بہا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں گاؤں زیرِ آب ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب بھارتی حکام نے گندا سنگھ والا اور فیروزپور میں پانی کی سطح میں اضافے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا، جس کے بعد دریائے ستلج کے کناروں پر دوبارہ انخلا کے عمل شروع ہو گئے۔ اگرچہ بعض علاقوں میں پانی کی سطح میں معمولی کمی...
    لاہور: شہر کے مصروف علاقے جلو موڑ مین بازار باٹا پور میں زمین کے تنازع پر 45 سالہ تاجر محمد عمران کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عمران اور ملزمان کے درمیان زمین کا تنازع گزشتہ ایک سال سے چل رہا تھا، اور اس دوران فریقین کے درمیان متعدد بار جھگڑے بھی ہو چکے تھے۔ مقتول عمران نے ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، ملزمان نے مقتول کی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش...
    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے ملٹی لینگویج آڈیو فیچر کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب دنیا بھر کے لاکھوں کنٹینٹ کری ایٹرز اپنی ویڈیوز میں مختلف زبانوں میں ڈبنگ شامل کرسکیں گے۔ یہ فیچر 2023 میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا اور ابتدائی طور پر صرف چند تخلیق کاروں، جیسے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، مارک روبر اور شیف جیمی اولیور، تک محدود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کے نئے فیچر ’جیولز‘ سے من چاہے پیسے کمائیں اس سے قبل یوٹیوبرز کو تھرڈ پارٹی ڈبنگ سروسز کا سہارا لینا پڑتا تھا، تاہم اب گوگل کے جدید جیمنی ٹیکنالوجی سے چلنے والے اے آئی ڈبنگ ٹول کے ذریعے تخلیق کار اپنی ہی آواز...
    آج بروز 11 ستمبر ہم اُس عظیم قائد کو یاد کر رہے ہیں جسے دنیا محمد علی جناح کے نام سے جانتی ہے۔ وہ مردِ آہن، جس نے غلام قوم کو خودداری کا درس دیا اور جس کی قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں کے دلوں میں اُمید کی وہ شمع روشن کی جو آج تک بجھی نہیں۔ پاکستان کا قیام نہ کسی حادثے کا نتیجہ تھا اور نہ ہی وقتی جوش کا ثمر، بلکہ یہ ایک ایسی جدوجہد کا حاصل تھا جس میں ایک انسان نے اپنی صحت، اپنی راحت اور اپنی خوشیاں قربان کر کے اپنی قوم کو آزادی بخشی۔ مگر افسوس! آج جب ہم اپنے گرد و پیش پر نگاہ ڈالتے ہیں تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک احتیاطی مشورہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اندرونی تحفظات کو خطوط کے ذریعے عوام کے سامنے لانے کے بجائے چائے کے کمرے، چیف جسٹس کے چیمبر یا کمیٹی رومز جیسے نجی فورمز میں اجاگر کریں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’عدلیہ جیسے اعلیٰ ادارے کی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ معزز جج صاحبان کے لیے اپنے خدشات کے اظہار کا بہترین فورم ان کے چائے خانے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر یا کمیٹی رومز ہیں‘۔ یہ وزیر قانون کا سپریم کورٹ کے کئی ججوں کے حالیہ خطوط...
    کراچی: شہر قائد میں ماری پور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ولی نامی شہری کے قتل کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے ہاکس بے روڈ پر ٹائر جلا کر دھرنا دے دیا ہے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او ماری پور کو فوری طور پر معطل کر کے اس کی جگہ ایک ایماندار افسر تعینات کیا جائے۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ ماری پور تھانے کو کافی دور منتقل کر دیا...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ شیخ محمد نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوابدہی کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔...
    1985میں جنرل ضیاء الحق نے ملک میں غیر جماعتی انتخابات کرائے تھے جس کا پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کیا تھا جب کہ پاکستان مسلم لیگ قائم کرا کر محمد خان جونیجو کو وزیر اعظم منتخب کرایا گیا تھا، جس میں ملک کی اپوزیشن بھی مضبوط تھی۔ محمد خان جونیجو اوائلی مسلم لیگی تھے جن کا تعلق پیر پگاڑا کی مسلم لیگ سے تھا اور پیر صاحب نے ہی جنرل ضیا الحق کو الٰہی بخش سومرو کے بجائے محمد خان جونیجو کو وزیر اعظم بنانے کا مشورہ دیا تھا جو اچھی شہرت کے مالک سینیٹر سیاستدان اور وزیر ریلوے رہے تھے اور پیرپگاڑو ان پر مکمل اعتماد رکھتے تھے جنھوں نے اپنی تقریباً ڈھائی سال کی حکومت میں کسی سے بھی...
    آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ہم سے بچھڑے ہوئے 77 برس ہو چکے ہیں۔ قائداعظم نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز ’انڈین نیشنل کانگریس‘ سے کیا، لیکن پھر 10 اکتوبر 1913ء کو وہ آل انڈیا مسلم لیگ کے رکن بنے، جس کے مجوز مولانا محمد علی جوہر اور موید سید وزیر حسن تھے۔ قائد کی ساری زندگی اصول پسندی سے آراستہ اور نظم وضبط سے مزین ہے۔ بہت سے ہم وطنوں کو اس بات کا قلق رہتا ہے کہ ’بانی پاکستان‘ اس نئے وطن کے قیام کے بعد بہ مشکل ایک سال ہی بہ قید حیات رہ سکے۔ اگر وہ کچھ برس اور زندگی پالیتے، تو شاید پاکستان کے حالات آج سے مختلف ہوتے۔ ستم یہ بھی...
    سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم سکندر لاشاری کو بری کردیا۔ جبکہ شریک ملزم عرفان کی رہائی کا بھی حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کےجج جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیلیں منظور کر لیں۔ اور دونوں ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل قبل ازیں جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں قائم بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماعت کے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والد، اداکار سنیل دت کے پاکستان سے متعلق جذباتی لمحات کے بارے بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت بتا رہے ہیں ایک رات دیر سے گھر واپس آئے تو دیکھا کہ ان کے والد تنہا کمرے میں آبدیدہ ہوئے نظر آئے۔ سنجے دت سمجھے کہ انہیں والدہ کی یاد آ رہی ہوگی، لیکن جب انہوں نے والد سے بات کی تو معلوم ہوا کہ وہ اپنا اصل گھر، پاکستان یاد کر رہے ہیں۔ سنجے دت نے بتایا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ انہیں نیند نہیں آ رہی کیونکہ انہیں اپنا گھر...
    جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے بدھ کے روز ایک ایسی خاتون کو بری کر دیا جسے 61 سال قبل اپنے اوپر ہونے والے جنسی تشدد کے خلاف دفاع کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 74 سالہ بوڑھے نے مخالف کو پھنسانے کے لیے خاتون جج کو انوکھا خط لکھ دیا فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس فیصلے کو ملک میں خواتین کے حقوق کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ 61 برس پہلے کیا ہوا تھا؟ چوئی مال جا  سنہ 1964 میں صرف 19 برس کی تھیں جب جنوبی شہر گم ہے  میں ایک 21 سالہ نوجوان نے ان پر حملہ کیا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس شخص نے...
    قومی احساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا۔سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے 4 صفحات کا استعفیٰ چئیرمین نیب کو ارسال کیا ہے۔ استعفے میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ صحت اور کچھ اور وجوہات کےباعث مزید نیب میں رہ نہیں سکتا، بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہا ہوں ، الحمدللہ میرے خلاف کرپشن الزامات میں سے کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ فوج سے انجری کے بعد بطور میجر ریٹائرمنٹ لی، 1999میں نیب کے بانی ممبران میں سے ایک تھا، 18ویں گریڈ کے افسر کے طور پر کریئر کا آغاز کیا،21گریڈ میں ڈی جی کی پوسٹ تک پہنچا، ڈی جی...
    واشنگٹن: قطر پر حملے کے معاملے پر ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دراصل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کیا تھا اور اس میں ان کی کوئی ذاتی مرضی شامل نہیں تھی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے واضح کیا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ تو امریکا کے مفاد میں تھی اور نہ ہی خطے میں امن کے لیے سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے کبھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کی اور یہ قدم مکمل طور پر اسرائیل کی خواہش پر اٹھایا گیا۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے...
    پیرس کے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹِنچو نے چین میں ایک منفرد سوشل تجربہ کیا جس نے دنیا بھر میں بحث چھیڑ دی۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹنچو نے اپنا لیپ ٹاپ 30 منٹ کے لیے ایک مال میں رکھ کر چھوڑ دیا اور خود دور سے نگرانی کرتے رہے۔ حیرت انگیز طور پر اس دوران کسی نے لیپ ٹاپ کو چھوا تک نہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ٹنچو نے لکھا کہ “پیرس واپس جا کر یہ سب ناقابلِ یقین لگے گا۔ وہاں میں ایک لمحے کے لیے بھی اتنی قیمتی چیز اکیلی نہیں چھوڑ سکتا۔ لیکن چین میں صورتحال بالکل مختلف ہے، یہاں عوامی اعتماد اور سیکیورٹی کا معیار بہت بلند ہے۔”...