راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سلطنت عمان کا کامیاب دورہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ نے سول اورعسکری قیادت کے ساتھ  ملاقاتیں کیں اورتفصیلی بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور فضائیہ کے مابین تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کے دورے کے دوران ملاقاتوں میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ عمان کی رائل ایئر فورس کے فضائی عملے کی تربیت اور معاونت کیلئے کوشاں ہے۔

بنگلا دیش بحریہ کے نیول چیف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقاتوں کے دوران سلطنت عمان کی قیادت کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔

 آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ عمانی قیادت نے پاک فضائیہ کی مقامی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ائیر چیف کی قیادت کو سراہا۔ سلطنت عمان کی قیادت نے مشترکہ فضائی مشقوں، وفود کے تبادلے اور مشترکہ پلیٹ فارم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاک فضائیہ

پڑھیں:

فرحت اللہ بابر نے طلبی پر ایف آئی اے میں تحریری جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جون ۔2025 )پیپلزپارٹی کے راہنما اورسابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایف آئی اے میں طلبی کے معاملے ایف آئی اے میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے فرحت اللہ بابر نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کے سوال میں 5 جولائی کی 3 ملین کی ٹرانزیکشن کا الزام لگایا گیا. فرحت اللہ بابر کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ 5 جولائی کی تاریخ ابھی آنی ہے، پھر بھی الزام لگایا گیا، جوابات تیار ہوتے ہی واٹس ایپ پر اگلے روز پیشی کا حکم دیا گیا انہوں نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ عید کی تعطیلات سے ایک دن پہلے طلبی کی اطلاع دی گئی، ذاتی مصروفیات کے باعث 5 جون کو پیش نہ ہو سکا.

(جاری ہے)

فرحت اللہ بابر کا تحریری جواب میں کہنا ہے کہ تحریری جواب ارسال کر دیا ہے، اس رویے پر افسوس ہے، ایف آئی اے کو 12 مئی کو اثاثوں اور بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات جمع کروا چکا ہوں تحریری جواب میں فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے سابقہ جواب کو تسلیم کرنے کے بجائے وہی سوالات دوبارہ بھیجے، 4 جون کو واٹس ایپ پر اگلے ہی دن ذاتی پیشی کا حکم دینا ناانصافی ہے.

فرحت اللہ بابر نے ایف آئی اے کو جواب میں کہا ہے کہ نجی شکایت اور الزامات کی فہرست یا تحقیقات کا دائرہ اب تک فراہم نہیں کیا گیا، تحریری جوابات آج دوبارہ جمع کرا دیے ہیں، عید کے بعد ہی ذاتی پیشی ممکن ہے تحریری جواب میں فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ بلا جواز سوالات اور بار بار کی طلبی کو ہراسانی سمجھتا ہوں، رونگ انکوائری اور ہراسانی کے خلاف متعلقہ فورمز سے رجوع کا حق رکھتا ہوں.                                                           

متعلقہ مضامین

  • سدھو موسے والا کو کیوں قتل کیا؟ گینگسٹر کا بی بی سی کو انٹرویو
  • وزیراعظم شہبازشریف سے چودھری سالک حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات،کامیاب بجٹ پر خراج تحسین
  • وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے
  • پی آئی اے اور کراچی کی تاجر برادری کے اشتراک سے قائم ائیرلائن کے درمیان اہم معاہدہ
  • فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا، دفاعی بجٹ میں اضافہ اور سرینڈر مودی
  • ’ہماری عید تو اب ہوئی‘، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی عید کے موقع پر ویڈیو وائرل
  • فرحت اللہ بابر نے طلبی پر ایف آئی اے میں تحریری جواب جمع کرا دیا
  • وزیراعظم کا دورہ سعودیہ کامیاب رہا، دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی: عطا تارڑ 
  • خلیجی رہنماؤں کی سعودی قیادت کو کامیاب حج انتظامات پر مبارکباد
  • شہباز شریف کا ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی