Jasarat News:
2025-09-19@00:39:15 GMT

ماربل ایسوسی ایشن وفد کی ایس ایس پی غربی سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے عہدیداران سے اپنے آفس میں جمعہ کے روز ملاقات کی ۔میٹینگ میں ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے نائب صدر سمیت دیگر عہدیداروں بھی شریک تھے ۔میٹینگ میں ماربل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اپنے درپیش مسائل سے ایس ایس پی ویسٹ کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی نے ماربل ایسوسی ایشن کے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔اس موقع پر ایس ایس پی نے متعلقہ ڈی ایس پی کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ ماربل ایسوسی ایشن کے درپیش مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کریں۔علاقہ میں مؤثر پولیس پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ کو بڑھایا جائے تاکہ وہاں پر چھینا جھپٹی کے واقعات نا ہونے پائیں خاص طور پر ان علاقہ جات میں جس کی نشاندہی ماربل ایسوسی ایشن کے ممبران نے کی ہے۔
میٹینگ کے اختتام پر ماربل ایسوسی ایشن منگھوپیر کے عہدیداران نے ایس ایس پی ویسٹ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دھانی کرائی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماربل ایسوسی ایشن کے ایس ایس پی

پڑھیں:

پاک سعودی تاریخی معاہدہ، مزار قائد اور سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹر سبز رنگ میں رنگ گئے

کراچی:

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی نوعیت کے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کے بعد ملک میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔

کراچی میں واقع مزار قائد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر کو خصوصی طور پر سبز روشنیوں سے منور کر دیا گیا، جبکہ دونوں عمارات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس سے دونوں اقوام کے درمیان مضبوط ہوتے روابط اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِاعظم شہباز شریف کے درمیان طے پایا، جس کے تحت اگر کسی ایک ملک پر بیرونی حملہ کیا جاتا ہے تو اسے دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ دفاعی تعاون کو نئی وسعت دیتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی تاریخی معاہدہ، مزار قائد اور سول ایوی ایشن ہیڈکوارٹر سبز رنگ میں رنگ گئے
  • کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات27 ستمبر کو ہوں گے
  • وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  •   حکومت فوری طور پر نجی شعبے کو گندم امپورٹ کی اجازت دے
  • ٹورنٹو آپریشن کی معطلی اور سول ایوی ایشن کا زبردست قدم
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ