حکومت صرف وہ جھوٹ بُرا سمجھتی ہے جو اسے نقصان پہنچائے،علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں پاکستانی میڈیا کی اصل خوراک بن چکی ہیں، سیاست، مذہب اور سماجی مسائل سبھی جھوٹ کی لپیٹ میں ہیں، میڈیا سیاسی انتشار سے ریٹنگ اور پیسہ کماتا ہے، سیاستدان میڈیا کو اپنی سازشوں کے فروغ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں ٹی بی یو ایم کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا اور معاشرے میں جھوٹ گہرائی تک سرایت کر چکا ہے، جسے صرف قانون سازی سے ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کیلئے فکری، اخلاقی اور تعلیمی اصلاح ضروری ہے، عوام کو سچ اور جھوٹ میں فرق سکھانا ہوگا، میڈیا کی چالوں کو سمجھنا ہوگا اور تعصبات کی بنیاد پر جھوٹ پھیلانے سے باز آنا ہوگا، ورنہ معاشرہ مزید کھوکھلا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبریں پاکستانی میڈیا کی اصل خوراک بن چکی ہیں، سیاست، مذہب اور سماجی مسائل سبھی جھوٹ کی لپیٹ میں ہیں، حکومت صرف وہ جھوٹ برا سمجھتی ہے جو اسے نقصان پہنچائے، مگر مذہبی انتشار، سماجی بدامنی اور کردار کشی پر خاموش رہتی ہے، نتیجتاً بل پاس ہونے کے باوجود جھوٹ کا کاروبار بدستور جاری رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا ہمیشہ سے سیاسی چپقلش اور بے ہودگی کو ترجیح دیتا رہا ہے، جبکہ تعلیمی، علمی اور مثبت سرگرمیوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے، میڈیا اور سیاست ایک دوسرے کے معاون ہیں، میڈیا سیاسی انتشار سے ریٹنگ اور پیسہ کماتا ہے، جبکہ سیاستدان اسے اپنی سازشوں کے فروغ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ پیکا ایکٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے حال ہی میں "پیکا ایکٹ" کو قانونی شکل دی ہے، جس کا مقصد میڈیا میں جھوٹی خبروں کا سدباب کرنا ہے۔ یہ قانون، جسے سابقہ حکومت نے تیار کیا تھا، اب پارلیمان اور سینیٹ سے منظور ہو کر صدرِ مملکت کے دستخطوں کے بعد نافذ ہو چکا ہے۔ اس کے تحت جھوٹی خبر نشر کرنیوالے کو تین سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، جو ضرورت پڑنے پر مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔ مگر صرف قانون سازی سے جھوٹ ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اس کیلئے فکری، اخلاقی، انقلابی اور تعلیمی اصلاح و قیام کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی میڈیا کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔