کراچی میں ڈمپر کا تباہ کن حادثہ، تین افراد جاں بحق، مشتعل شہریوں کا ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کراسنگ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد، مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس نے فوراً پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند دن پہلے ہی مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہر میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو ضبط کیا جائے گا۔ مکیش کمار چاؤلہ نے ٹریفک پولیس کے تعاون سے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیا تھا تاکہ ایسے حادثات کو روکا جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
— فائل فوٹواسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال میں تقریباََ 350 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر ہوگئے تھے۔