خضدار :خاتون کے اغواکیخلاف مظاہرین کا دھرنا،قومی شاہرا ہ بلاک,سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
خضدار میں خاتون کے اغواکیخلاف تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری رہا اور قومی شاہراہ بلاک کردی گئی۔قومی شاہراہ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ۔ پولیس کے مطابق 3 روز قبل خاتون کو شہزاد سٹی سے اغوا کیا گیا ۔خاتون کے اغوا کے خلاف ورثا نے سبزی منڈی کے مقام پر دھر نا دے رکھا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایک شخص حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
اغوا برائے تاوان کیس میں پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے اور ان کے وکیل نے عدالت سے ضمانت واپس لینے کی درخواست کی ہے۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں اداکار منیب بٹ کے خلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں ان کے وکیل نے ضمانت واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔
سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے اپنے چالان میں منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا ہے، لہٰذا ضمانت کی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو اغوا کر کے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منیب بٹ پر ملزمان کو مری میں رہائش دلوانے کا الزام تھا، تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں چالان میں بے گناہ قرار دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں ایک پولیس اہلکار غالب تاحال مفرور ہے، جبکہ دیگر ملزمان میں شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد شامل ہیں۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان نے 23 اپریل کو شاہراہِ فیصل سے محمد متعال کو اغوا کیا اور کرپٹو کرنسی سمیت دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد انہیں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ دیا تھا۔