گوشواروں میں حقائق چھپانے کا الزام، جمشید دستی کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل امیر اکبر سیال نے جمشید دستی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ پیشے کی بنیاد پر ذات پات کے امتیاز کے خاتمے سے متعلق بل قومی اسمبلی میں جمع کرایا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے کاغذاتِ نامزدگی کے گوشواروں میں 194 کینال سے زائد اراضی ظاہر نہیں کی۔
امیر اکبر سیال کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جمشید دستی کا بطور ایم این اے نوٹیفکیشن معطل کر کے کارروائی شروع کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں جمشید دستی کو 19 فروری کے لیےنوٹس جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گوشواروں میں جمشید دستی
پڑھیں:
پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئی پولنگ تاریخ مقرر کی گئی، تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔
این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوں گے۔
واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے تاہم اب اس کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔
مزید :