بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہیں اور جعلی مقدمات میں اڈیالہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔
ان کی فیملی اور وکلا سےجیل میں ملاقات کے لیے باقاعدہ شیڈول دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں۔
28 جنوری کو عدالت نے حکم دیا کہ قواعد و ضوابط (ایس او پی) کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جائے، تاہم ملاقات نہیں کروائی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، عدالتی احکام کی خلاف ورزی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جیل میں
پڑھیں:
بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، صرف دو وکلا کو جیل کےاندر جانے کی اجازت دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کےلیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے انھیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیے گئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ انھیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بانی نے علی امین، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی۔