پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے ، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 3932 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں 100 انڈیکس 3.

42 فیصد کمی سے 1 لاکھ 10 ہزار 322 پر بند ہوا ، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620 جبکہ 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 94ہزار 5 رہی۔ایک ہفتے میں 84.83 ارب روپے مالیت کے 1.73 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گی، شئیرز کی قیمت کم ہونے پر ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کو 403 ارب روپے کا نقصان ہوگیا اور مارکیٹ کپیٹلائزیشن 403 ارب روپے گھٹ کر ایک ہفتے میں 13649 ارب روپے رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دباو رہا ، جنوری 25 میں مہنگائی کی شرح گھٹ کر 2.41 فیصد رہ گئی، دسمبر 24 میں مہنگائی کی شرح 4.10 فیصد پر تھی جبکہ جنوری 25 میں تجارتی خسارہ سالانہ 18 فیصد بڑھ کر 2.31 ارب ڈالر رہا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک ہفتے میں ارب روپے

پڑھیں:

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • صنعتی پیداوار میں نمایاں اضافہ، جولائی میں 9 فیصد بہتری
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 950 پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کار پرامید
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں معمولی کمی
  • منافع سمیٹنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، انڈیکس میں 950 پوائنٹس اضافہ