مینڈیٹ چوری پر احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری پر ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
ہری پور میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ سال عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری ہونے پر آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر رہے ہیں، ہمارا احتجاج پارلیمنٹ اور سڑکوں پر جاری رہے گا۔
اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ بانی تحریک انصاف سمیت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
کراچی:ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔
شہرِ قائد میں موٹرسائیکلوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ اب تو تھانے بھی محفوظ نہیں۔
ضلع کورنگی کے الفلاح تھانے میں ملاقات کے لیے آنے والا شہری اپنی قیمتی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔
پولیس افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل تھانے کے گیٹ سے چوری ہوگئی۔ واردات سے پہلے چور نے ڈیوٹی افسر اور دیگر اہلکاروں سے رپورٹ کرانے کے بہانے سلام دعا بھی کی۔
ایس ایچ او الفلاح راؤ عمیر کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 2 کے رہائشی شہری شاہد پرویز کی موٹر سائیکل 20 اپریل کو چوری ہوئی تھی اور متاثرہ شہری نے اپنی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل تھانے کے باہر نجی فارم ہاؤس کے گیٹ پر کھڑی کی تھی۔
پولیس نے متاثرہ شہری شاہد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 25/202 بجرم دفعہ 381 اے تحت نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔