رمضان المبارک میں عوام کو پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عوام کو رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں، 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں، ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔
سندھ کے گورنر نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام سے منایاجائے گا جب کہ مختلف ممالک سے کئی قاری اور نعت خواں بھی تشریف لائیں گے، بچوں کے پہلے روزے بھی کھلوائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہدا کی فیملیز کو بلایا جائے ، جن سے پوچھیں گے کہ شہدا اپنی زندگی میں رمضان کیسے گزارتے تھے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کا گورنر ہاؤس میں بندوبست کیا ہے۔ قرعہ اندازی میں 50 پلاٹ، 100 موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد رمضان کے عنوان سے اتحاد و محبت کا پیغام دینے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو جمع کرنے کا مقصد انہیں ملوانا اور محبتیں پیدا کرنا ہے، جس کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہاکہ 70 سے زائد لوگ ٹینکرز نے مار دیے، اس پر کتنے ایس اوز کو سزا دی گئی؟ سزا اور جزا کا عمل نظر نہیں آتا۔ حکمت عملی ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر نظر آئے۔ اگروقت کےبغیرہیوی ٹریفک کوکنٹرول نہ کرنے والے ایس اوزکوسزاہوتی تویہ نہیں ہوتا۔ افغانستان سے آئے ہوئے ٹینکرزغیرقانونی طورپرچل رہے ہیں۔اتنے حادثات ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک اور آئی جی سڑک پرنظرنہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔
کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔
مزیدپڑھیں:نازیبا ویڈیوز دکھا کر 5سالہ بچی کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنیوالے دکاندار بارے بڑی خبر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے انہوں نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
وزیرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عوام کے لیے خوشخبری لے کر آیا ہے کیونکہ وزیرآباد کو پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ روایت توڑی گئی ہے کہ ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود رہتی تھی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس سے قبل میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا اور آج وزیرآباد میں یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گجرانوالہ میٹرو منصوبے کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی جو لاہور میٹرو سے زیادہ جدید اور بہتر ہوگی۔
مریم نواز نے کہا کہ اس بس سروس میں عوام صرف 20 روپے کرایہ ادا کر کے وزیرآباد سے گجرانوالہ تک سفر کر سکیں گے جبکہ خواتین، طلبہ، بزرگ شہری اور معذور افراد کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہوگی۔ بسوں میں ایئر کنڈیشن، فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا مقابلہ کر رہا ہے لیکن خوش قسمتی سے بروقت اقدامات کے باعث بڑی تباہی سے بچا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ، فوج اور نیوی نے دن رات محنت کر کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدترین بارشوں اور سیلاب کے باوجود عوام کی جانوں کو بچانے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔ انہوں نے تمام محکموں اور “ستھرا پنجاب” ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کو یہ اطمینان ہونا چاہیے کہ حکومت صرف زبانی دعوے نہیں کر رہی بلکہ میدانِ عمل میں ہے اور ہر سطح پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Post Views: 4