اپنے پاوں پر کھڑے ہو چکے، اب معاشی نمو کیلئے آگے بڑھنا ہو گا:وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوم تعمیروترقی کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احسن اقبال اور وزیر خزانہ نے ’اڑان پاکستان‘ کا مختصر مگر تفصیلی احوال بیان کیا ہے، اس میں ہم نے ڈیفالٹ ہوتے ہوئے ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کیا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ جون 2023 کی بات ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف کا پروگرام ہچکولے کھا رہا تھا، ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مہنگائی کا طوفان تھا، پاکستان کے طول و عرض میں عوام انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اور وزیر خزانہ و دیگر لوگوں کی شاندار کاوشوں کے نتیجے میں ہم ستمبر میں آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے، اس کے بعد آج ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑے ملک کی معیشت کی صورت حال آپ کے سامنے ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیز ملک کی معیشت کو مثبت قرار دے رہی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پچھلے دس ماہ میں آپ کی دعاوں سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، میرا بس چلے تو ٹیکس فوری 15 فیصد کم کردوں، مشکل فیصلے کر چکے ہیں لیکن آگے کا سفر بھی اتنا آسان نہیں ہے، مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہم ملک کو ان شا اللہ مزید آگے قابل فخر پوزیشن پر لے جائیں گے، یہ پہلی حکومت ہے جو اداروں کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ نہ ہوا تو ملک میں سرمایہ کاری آئے گی نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر رہی ہے، ملک میں دوبارہ دہشتگردی کیوں آرہی ہے اس کا جواب دینا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ایس اوایز نہیں چلانے، سرمایہ کارانہیں خریدیں اور چلائیں، حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں ہے یہ کام نجی شعبے کا ہے، سرمایہ کاروں سے کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہئے، ہم اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہو چکے ہیں، اب معاشی نمو کے لئے آگے بڑھنا ہو گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے لوگ القابات سے پکارتے ہیں لیکن مجھے اس کی ’رتی‘ برابر بھی پروا نہیں ہے، تنخواہ دار طبقے نے پاکستان کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے جس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے اگر 2.
پرنس کریم آغا خان کی لزبن میں آخری رسومات، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی شرکت
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ نہیں ہے پر کھڑے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
جنرل بخشی جیسے نیم پاگل لوگوں کی چیخوں سے پاکستان کی صحت پہ کوئی فرق نہیں پڑتا، ایمان شاہ
معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین فوج سے بھی لبریز ملک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات حکومت گلگت بلتستان ایمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بہترین فوج سے بھی لبریز ملک ہے، اس کے علاؤہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی اور اپنی انٹیلیجنس کی ناکامی چھپانے کے لئے پاکستان کے اوپر الزام لگا کر اپنے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ بھارتی عوام اب مودی سرکار کی مکاری اور چالاکی سمجھ چکے ہیں، جس کا منہ بولتا ثبوت جموں و کشمیر کے عوام مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کر رہے ہیں جب کہ مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے لیکن اب اسے مودی سرکار کو کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔ بھارت نے ماضی کی طرح اب کی بار بھی اگر ایسی کوئی غلطی کی تو پاک فوج انہیں ابھینندن کی یاد دوبارہ تازہ کرے گی، جس کیلئے پاکستان اور گلگت بلتستان کا ہر جوان لالک جان شہید کی طرح پاک فوج کا سپاہی بن کر بھارت کے خلاف سینہ تان کے کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈین میڈیا میں جنرل بخشی جیسے نیم پاگل لوگوں کی چیخوں سے پاکستان کی صحت پہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔