روندو، 45 سالہ شخص نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
متاثرہ شخص کا تعلق تریکو سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر لاش کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ تاہم، تاحال لاش برآمد نہیں ہو سکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روندو کے علاقے ہرسنگ نالہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں اقبال ولد حاجی رضا، عمر تقریباً 45 سال نے مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ متاثرہ شخص کا تعلق تریکو سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر لاش کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ تاہم، تاحال لاش برآمد نہیں ہو سکی ہے۔ انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن کو تیز کرتے ہوئے مقامی افراد سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ کسی بھی شخص کو دریا میں لاش یا کوئی سراغ ملنے کی صورت میں فوری طور پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید معلومات یا اطلاع دینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس روندو کے کنٹرول روم کے نمبر 05815922000 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند، دریائی کٹاؤ میں بھی شدت آگئی
فائل فوٹودریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث موضع ساہمل میں دریائی کٹاؤ میں شدت آچکی ہے۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔