نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن رویندرا خوشدل شاہ کا کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق راچن رویندرا نے پاکستانی اننگز کے 38ویں اوور میں خوش دل شاہ کے اسٹریٹ شاٹ پر کیچ پکڑنے کی کوشش کی لیکن گیند انکے چہرے پر جا لگی۔گیند لگنے کے بعد رچن رویندرا کے چہرے سے خون نکل آیا اور انہیں فوراً میدان سے باہر لے جایا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کا تھائی لینڈ کو بھی ’بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ
پاکستان نے بدھ مت تہذیب اور گندھارا ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، معروف ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک نفیس مجسمے کی نقل تھائی لینڈ کو تحفے میں دے دی۔ یہ تقریب نیشنل میوزیم بینکاک میں منعقد ہوئی، جس کا عنوان تھا:
’گندھارا سے آسیان تک ایک روحانی سفر: مشترکہ ورثے اور مذہبی سیاحت کا جشن‘
تقریب میں پاکستان کی سفیر برائے تھائی لینڈ رخسانہ افضل نے مجسمہ تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، فینومبوت چنتراچوتی کے حوالے کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانی تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
تقریب میں تھائی حکام، سفارتکار، اقوام متحدہ کے نمائندگان، سول سوسائٹی، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
مشترکہ ورثہ، مضبوط تعلقاتڈائریکٹر جنرل چنتراچوتی نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:
’یہ تحفہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دیرینہ ثقافتی و سفارتی تعلقات کا مظہر ہے۔ گندھارا اور بدھ مت ورثے نے دونوں ممالک کو روحانی طور پر جوڑ رکھا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ مجسمہ مستقبل میں نمائشوں، ثقافتی تبادلوں اور تحقیقی منصوبوں میں معاون ثابت ہوگا۔
پاکستان کا ثقافتی سفیر: گندھارا ورثہسفیر رخسانہ افضل نے بتایا کہ یہ مجسمہ پاکستان کے معروف فنکار جمیل کاکڑ نے تیار کیا ہے، جو ٹیکسلا کے قدیم گندھارا ورثے کا امین ہے۔
انہوں نے کہا:
’یہ مجسمہ نہ صرف ہماری قدیم تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے، بلکہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوستی، امن اور ثقافتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرتا ہے۔‘
روحانی ہم آہنگی اور فنکارانہ انفرادیت
مہا وینریبل انیل ساکیا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک ‘روحانی دوبارہ ربط’ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ دار بدھا کا مجسمہ دانائی، توازن اور روحانی استقامت کی علامت ہے۔
اسلام آباد میں قائم سنٹر فار کلچرل ڈیولپمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم عمر طرر نے گندھارا فن کو یونانی، رومن اور مقامی بدھ مت فنون کا حسین امتزاج قرار دیا اور کہا کہ یہ مجسمہ جنوب مشرقی ایشیاء اور پاکستان کے درمیان ثقافتی سفارت کاری کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔
نمائش اور مستقبل کے امکاناتتقریب کے دوران ڈیویڈ چی لاو کی گندھارا ورثے پر مبنی نایاب تصاویر کی نمائش بھی کی گئی، جن میں پاکستان کے بدھ مت آثار، اسٹوپاز، اور تاریخی مقامات دکھائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں تھائی لینڈ کی نئی ویزا پالیسی: سیاحوں کو کام کرنے کی اجازت، کیا پاکستانی بھی اہل ہیں؟
پاکستان جو گزشتہ 3 دہائیوں سے آسیان کا سیکٹورل ڈائیلاگ پارٹنر ہے، سیاسی، معاشی اور ثقافتی سطح پر اپنے روابط کو فروغ دیتا رہا ہے۔ یہ مجسمہ اس سلسلے کی ایک خوبصورت کڑی ہے، جو عوامی رابطے اور مشترکہ روحانی ورثے کو فروغ دے گی۔
اختتام پر بین الاقوامی شرکاء نے پاکستان کے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور علاقائی تعاون کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بدھا کا مجسمہ پاکستانی تھائی لینڈ تعلقات