جنید اکبر کا صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
جنید اکبر کا صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے صوابی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے عہدیداران کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں میں عدم دلچسپی دکھانے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین دنوں کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد کے نام پارٹی کے بانی چیئرمین کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ تنظیمی نظم و ضبط کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
علاوہ ازیں، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کون کتنے لوگ لایا تھا۔
جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کے ڈسٹرکٹ صدور، جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین تیں دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنے بندے لے کر آیا تھا۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدر کے پاس جمع کریں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔
پی ٹی آئی کے کے صدر نے کہا کہ رپورٹس عمران خان کو دوں گا اور کسی کے ساتھ پارٹی میں زیادتی نہیں ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔