مقبوضہ کشمیر بارے آرمی چیف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، تنویر الیاس
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مظفرآباد(آئی این پی )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر بارے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے دس جنگیں لڑنے کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دار الحکومت مظفرآباد میں دیئے گئے بیان سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔
خواتین سے 8 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ، مدعیہ مقدمہ، اس کی سہیلی اور 2 ساتھی ہی ملوث نکلے
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ سپہ سالار کے اس بیان نے نہ صرف پانچ اگست 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کی عوام میں پھیلی مایوسی کا خاتمہ کر دیا بلکہ اب ایک نئے عزم کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے لوگ مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی کے لئے نئی صف بندیاں بھی کریں گے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آرمی چیف نے جس دلیری کے ساتھ کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر کے لئے پہلے تین جنگیں لڑ چکا ہے اور مزید دس جنگیں بھی لڑے گا در اصل یہ پاکستان کی عسکری طاقت اور اعلی دفاعی صلاحیتوں کا کھلا اظہار تھا ، یوم یکجہتی کشمیر کے دن آرمی چیف کی طرف سے اس طرح کا بیان در اصل ہر پاکستانی اور آزاد کشمیر کے شہری کی دل کی آواز ہے.
پی ٹی آئی اختلافات، صوابی جلسے میں بھی ابھر کر سامنے آگئے
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے جس انداز میں اہل کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اسے کشمیری ہمیشہ یاد رکھیں گے ، امید کرتے ہیں پاک فوج اور دیگر ادارے بھی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آئندہ بھی اسی طرح حمایت جاری رکھیں گے ، آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان کا پہلے سے حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے خیالات سن کر خوشی ہوئی ہے، جدو جہد آزاد ی اور تکمیل پاکستان کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے، آزاد کشمیر اور پاکستان کی شہادتیں مشترکہ ہیں، 740 کلو میٹر طویل لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے سپاہیوں اور افسران کی موجودگی سے آزاد کشمیر میں آزادی، امن ، سکون اور خوشحالی ہے۔سابق وزیر اعظم تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طویل انتظار کے بعد پاک فوج کو ایک ایسا جرنیل ملا جو بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتا ہے ، پوری کشمیری قوم جنرل سید عاصم منیر کے بہادرانہ بیان پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہے اور اسی جذبے کے تحت پاکستانی اور کشمیری ملکر مقبوضہ جموں و کشمیر کو بہت جلد بھارت سے آزاد بھی کرائیں گے۔
بھارتی ارب پتی نے بیٹے کی شادی پر 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردیئے، نئی مثال قائم
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جنرل سید عاصم منیر کے تنویر الیاس کہنا تھا کہ پاک فوج کے کشمیر کے آرمی چیف
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کا اعلان اسلام آباد سے نہیں، کشمیر سے ہوگا، بلاول
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہی کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کشمیر کے عوام کی آواز رہی ہے اور عالمی سطح پر بھی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کرتی آئی ہے، بطور وزیرِ خارجہ انہوں نے کشمیری عوام کا مؤقف بین الاقوامی فورمز پر بھرپور انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیر کی تاریخ گہرے تعلق کی عکاس ہے، آزاد کشمیر میں پارٹی کی جیت کو راتوں رات شکست میں تبدیل کیا گیا جس کے نتیجے میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ ان کے مطابق اس غیرسیاسی سوچ نے خطے میں جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم تین نسلوں سے کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو کشمیری عوام کی حقیقی نمائندہ کہلا سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں سب کا کردار قوم کے سامنے ہے، کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں انہیں مایوس نہیں کروں گا، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کے بعد اس کی ذمہ داری میری ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے اور اب یہ وقت ان کے لیے ایک امتحان ہے جس میں پارٹی اپنی سیاسی بصیرت اور عوامی اعتماد سے سرخرو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد خطے میں نئی سیاسی صف بندیاں تیز ہو گئی ہیں۔