امریکی جزیرے کیریبین میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
نیویارک ( نیوز ڈیسک )امریکی مانیٹرنگ ایجنسیوں نے بتایا کہ ہفتے کے روز کیمین جزائر کے ساحل سے تقریباً 130 میل (209 کلومیٹر) دور بحیرہ کیریبین میں 7.6 شدت کے زلزلے نے ہلچل مچا دی، حکومت نے سونامی وارننگ جاری کردی
امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ زلزلہ کم گہرائی میں آیا۔امریکی بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ تمام دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر اس زلزلے سے سونامی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے اور اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اس سے قبل سونامی وارننگ سسٹم نے کہا تھا کہ کیوبا کے کچھ ساحلی علاقوں میں تقریباً 10 فٹ (تین میٹر) تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں، جب کہ تین فٹ تک کی لہریں ہونڈوراس اور کیمن جزائر سے ٹکرا سکتی ہیں۔جزائر کیمن کی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو اندرون ملک منتقل ہونے کی تنبیہ کی تھی۔
سونامی کے خطرے کی ابتدائی وارننگ میں ایک درجن سے زائد ممالک شامل تھے۔زلزلے کے تقریباً تین گھنٹے بعد، امریکی حکام نے خبردار کیا کہ 30 سینٹی میٹر (11.
امریکی سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ میکسیکو کے مشرقی ساحل پر واقع اسلا مجیرس میں سونامی کی پیمائش کرنے والے گیج نے زلزلے کے بعد چار سینٹی میٹر (0.1 فٹ) کی زیادہ سے زیادہ اونچائی والی لہر کی پیمائش کی۔
سعودی عرب کا یوم تاسیس، حکومت کا20 اور 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سونامی وارننگ
پڑھیں:
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
نئی دلی: بھارت میں امریکا سفارت خانے نے اپنے شہریوں کےلیے الرٹ جاری کردیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کاسفرنہ کریں۔
امریکی سفارت خانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔
خیال رہےکہ امریکی سفارت خانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے باعد جاری کیا گیا ہے۔
سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔