Nawaiwaqt:
2025-07-25@13:03:56 GMT

ماورا کی بھارت میں مقبولیت نے رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

ماورا کی بھارت میں مقبولیت نے رنبیر کپور کو پیچھے چھوڑ دیا

’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ توڑ دیا پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔یہ فلم اپنی اصل ریلیز پر محدود کامیابی حاصل کر پائی تھی، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد اسے سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا، جہاں اس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.

55 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا، جبکہ 2016 میں اپنی اصل ریلیز کے پہلے دن یہ فلم محض 1 کروڑ بھارتی روپے کما سکی تھی۔اس کے علاوہ، آن لائن ایڈوانس بکنگ میں بھی یہ فلم رنبیر کپور کی ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ سے آگے نکل گئی۔ ’صنم تیری قسم‘ کی آن لائن ایڈوانس ٹکٹ سیل 1 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئی، جوکہ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ سے 168 فیصد زیادہ ہے، جس کی ایڈوانس ٹکٹ سیل محض 40 ہزار رہی۔ماورا حسین نے اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی سے اچانک نکاح کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ان کی نکاح کی مختصر اور خوبصورت تقریب 5 فروری کو لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ماورا اور امیر گیلانی نے ڈراموں ’سبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام کیا، اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ماورا کی شادی اور فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے انہیں دونوں ممالک میں زبردست مقبولیت دلا دی ہے، اور اب انہیں بھارت میں رنبیر کپور سے زیادہ مشہور قرار دیا جا رہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صنم تیری قسم

پڑھیں:

رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بتا دیا

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ساتھی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے مسائل کی وجہ کا انکشاف کردیا۔

ماضی میں مختلف اسکینڈلز اور ترک اداکار انگین التان سے جڑے متنازع معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے ایک مشہور شخصیت کا ہاتھ ہے،

کاشف ضمیر نے کہا کہ رجب بٹ اب ایک بڑا نام بن چکا ہے اور اسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے، جسے بعض لوگ برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کے مطابق حسد کی وجہ سے رجب بٹ کی پرانی ویڈیوز کو وائرل کر کے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں محتاط انداز اختیار کریں کیونکہ ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے جس سے وہ مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

کاشف ضمیر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص نے، جو فہد مصطفیٰ کو جانتا ہے، انہیں بتایا کہ رجب بٹ پر دائر قانونی مقدمات کے پیچھے فہد مصطفیٰ کا ہاتھ ہے، اور اس حوالے سے اسے شواہد بھی دکھائے گئے۔

تاہم کاشف ضمیر نے یہ شواہد پروگرام میں ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ ٹک ٹاکر کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ صارفین ان کے دعوے پر بےحد حیران ہیں اور اس کے شواہد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت میں ایک نیا دور،اوپن اے آئی کا ’جی پی ٹی 5‘ جلد ریلیز کیلئےتیار!
  • ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟ وجہ سامنے آگئی
  • رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے بتا دیا
  • پی ٹی آئی نے اپنے گرفتار کارکنان کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا
  • فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
  • اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • دل دہلا دینے والا واقعہ، مالک بچے پر کتا چھوڑ کرمحظوظ ہوتارہا 
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں