پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کا ٹینڈر جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ جی بی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے ایم آر آئی مشینوں کی فراہمی کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مابین 24 اکتوبر 2024 کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کے لئے MRI مشین اور طبی آلات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے MRI مشین کی فراہمی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی تھیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے MRI فراہمی کے لئے پنجاب پیپرا میں ٹینڈر شائع کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وزیر اعلی کے لئے
پڑھیں:
سب انسپکٹر کی بھرتیاں، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اشتہار جاری کردیا
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سب انسپکٹر کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔
پبلک پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی 300 خالی آسامیوں پربھرتی کئےجائیں گے، سب انسپکٹر کی بھرتی بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعےکی جائے گی۔
پبلک سروس کمیشن کے جاری اشتہار کے مطابق ضلع لاہور 29 اور شیخوپورہ میں 23سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے۔ گریڈ 14 کی سیٹ کیلئے عمر کی حد20سے25 سال مقرر کی گئی ہے۔ مردکیلئے قد 5فٹ7انچ اورخواتین کیلئے 5فٹ2 انچ ہوگا ۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
عمر میں کوئی رعائت نہیں ، جبکہ تعلیمی قابلیت بی اے سیکنڈ ڈویژن رکھی گئی ہے۔