نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر صائم ایوب بول پڑے، قوم سے اپیل کرڈالی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لندن(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا شکار ہونے کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے والے پاکستان کے اوپنر صائم ایوب نے بھی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان ٹیم کی بدترین شکست پر خاموشی توڑ دی۔
جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج آئیں گے۔
صائم ایوب کہا کہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے ہمیشہ وہی ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں سب لوگ دعا کریں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔
قومی ٹیم کے اوپنر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب لائیو دیکھ رہا تھا، بہت اچھی تقریب تھی اور انتظامات بھی شاندار تھے، نیا گراؤنڈ دیکھ کر خوشی ہوئی، امید ہے جلد مجھے بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لیںڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں 78 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
مزیدپڑھیں:کینسر کی شکار طاہرہ کشیپ سے والدین نے بات چیت کیوں بند کی؟
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ
کراچی(نیوزڈیسک) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 46 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 494 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 540 ڈالر کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
مزید پڑھیں۔اٹلی ، دو پاکستانی شہریوں کو چار تارکین وطن کارکنوں کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا