ہانیہ عامر اور صائم ایوب کی لندن میں ملاقات، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب اور ہانیہ عامر لندن میں ایک تقریب میں موجود تھے جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں بات کرتے اور ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کو ہانیہ عامر آفیشل کے نام سے فیس بک پر موجود اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا ہے،ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ہانیہ عامر، تقریب کے اختتام پر اپنی گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی رہیں تاکہ ان سے ملاقات کر سکیں۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر، بشریٰ انصاری اور ابرار الحق لندن میں فلاحی تنظیم سہارا ٹرسٹ کے لیے فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں موجود ہیں۔ملاقات کے دوران ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور جاتے ہوئے ان سے اپنی صحت کا خیال رکھنے کی درخواست کی، جس کے بعد وہ اللہ حافظ کہہ کر روانہ ہوگئیں۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے پہلے روز صائم ایوب کا فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاوں کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد انکو علاج کیلئے لندن لے جایا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایم آر آئی اسکین، ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تب تک وہ کرکٹ سے دور رہیں گے، صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے تاہم وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی:ٹریفک پولیس اہلکار کا ای چالان سے بچنے کیلئے انوکھا کام، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔