ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی کا اپنی ہی شادی میں شاندار رقص، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی تقریب میں شوہر امیر گیلانی کے رقص کی ویڈیو خوبصورت پیغام کے ساتھ شیئر کی ہے۔حال ہی میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کے بعد ماورا اور امیر گیلانی کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ماورا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے شوہر امیر گیلانی شیندی کی تقریب میں بالی ووڈ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کے مشہور گانے 'ساجن جی گھر آئے' پر سلمان خان کے انداز میں رقص کر رہے ہیں۔ اس دوران ماورا حسین بھی خوشی کا اظہار کرتی ہیں اور آخر میں امیر گیلانی کو گلے لگاتی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by MAWRA (@mawrellous)
اس ویڈیو پر مداحوں کے ساتھ ساتھ دیگر مشہور شخصیات نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ اداکارہ عائشہ عمر نے ماورا حسین کو شادی کی مبارکباد دی جبکہ ماہرہ خان نے امیر گیلانی کے رقص کی تعریف کی۔
ماورا اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور مداح ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیر گیلانی ماورا حسین شادی کی
پڑھیں:
پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ٹوکیو میں جاری مقابلوں میں ارشد ندیم کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا، پہلی کوشش میں وہ صرف 76.99 میٹر جبکہ دوسری کوشش میں 74.17 میٹر کی تھرو کرسکے۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 85.28 میٹر کی تھرو کی اور براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
جیولن تھرو کے قوانین کے مطابق فائنل میں پہنچنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو ضروری تھی۔ ارشد ندیم نے یہ ہدف تیسری باری میں حاصل کیا اور شائقین کو اپنی بھرپور فارم کی یاد دلا دی۔ اس شاندار پرفارمنس نے نہ صرف انہیں فائنل میں جگہ دلوائی بلکہ ان کے حوصلے کو بھی مزید بلند کر دیا ہے۔
اس ایونٹ میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے سب سے طویل 89.53 میٹر کی تھرو کی، جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.21 میٹر، کینیا کے جولیئس یگو نے 85.96 میٹر جبکہ پولینڈ کے ڈاوڈ ویگنر نے 85.67 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا 84.85 میٹر تھرو کے ساتھ ارشد ندیم سے ایک پوزیشن پیچھے رہے۔
مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا جس میں ارشد ندیم سے قوم کو ایک اور شاندار کارکردگی کی امید ہے۔