Jasarat News:
2026-07-24@02:15:46 GMT

ٹرینوں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے‘مبین راجپوت

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ، نائب صدر لئیق احمد ، نائب صدر اول محمد آباد، نائب صدر دوئم محمد یونس، سیکرٹری عبد الحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری نور الدین و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرینوں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے پاکستان ریلویز کراچی سے پشاور تک ملک و قوم کو متحد رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے باشندوں کو سستی اور محفوظ سواری فراہم کر رہا ہے لیکن افسر شاہی اور ان کے سرپرست اس قومی ادارے کو تباہ کردینا چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں کروڑوں پاکستانی سستے اور محفوظ سفر سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ یہ کیسی نجکاری ہے کہ جس میں تمام اخراجات ریلوے نے اپنے ذمہ لیے ہوئے ہیں اور آمدنی کا تمام اختیار اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے کی شکل میں دے دیا ہے ریلوے کے انجن ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور گارڈ سمیت تمام عملے کی جو ٹرین کو رواں دواں رکھنے میں مددگار ہیں کی تنخواہیں ریلوے ادا کرتا ہے ریلوے انجن کا ڈیزل کی ادائیگی ریلوے کرتا ہے انجنوں اور بوگیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کا کام ریلوے کے ذمہ ہے لائنیں ریلوے کی استعمال ہوتی ہیں ریلوے اسٹیشن اور پلیٹ فارم کے اخراجات بھی ریلوے برداشت کرتا ہے اور اس میں ٹھیکہ دار کا ایک پیسہ بھی شامل نہیں ہوتا لیکن دوسری جانب آمدنی کے تمام ذرائع کا اختیار جس میں ٹکٹوں کی بکنگ، سامان کی ترسیل اور دیگر ذرائع شامل ہیں تمام کی وصولی کا اختیار ٹھیکہ دار کو ہے جس میں سے وہ معمولی رقم ریلوے کو ٹھیکے کے نام پر دے دیتا ہے جبکہ اخراجات اس رقم سے کئی گناہ زیادہ ہوتے ہیں ریلوے حکام اپنے سرپرستوں کے پروردہ عناصر کو نوازنے کا یہ عمل فوری ختم کریں اور ٹرینوں اور لگیج وین کی نجکاری کا عمل فورا ختم کریں تاکہ ریلوے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے اسی طرح گڈز ٹرین جو کہ ریل کی آمدنی کا اصل ذریعہ ہے ان کی تعداد اور سہولیات کو بڑھایا جائے تاکہ ریلوے ماضی کی طرح ایک بار پھر منافع بخش ادارہ بن کر ملک و قوم کے خزانے میں اپنا کردار ادا کر سکے ان رہنمائوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ریلوے حکام نے نجکاری کے سلسلے کو توسیع دینے کی کوشش کی تو پریم یونین کراچی سے پشاور تک احتجاج کا بھر پور راستہ اپنائے گی جس کے نقصانات کی ذمہ دار ریلوے انتظامیہ ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملک و قوم

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش