صدر زرداری کا غیر ملکی دورہ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)صدر مملکت آصف علی زرداری کا 9سے 11فروری تک غیر ملکی دورہ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اس دوران قائم مقام صدر پاکستان کے فرائض سر انجام دیں گے کابینہ سیکرٹیریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا سید یوسف رضا گیلانی صدر مملکت آصف علی زرداری کی واپسی تک بطور قائم مقام صدر فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، صدر مملکت
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں اور کمیٹی نے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الْحَمْدُ لِلَّهِ ناقابل تسخیر ہے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق بریف کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جوابی اقدامات سے صدر آصف زرداری کو آگاہ کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دور اندیش قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا۔