ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی 2025ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان برائے سعودی عرب احمد فاروق تھے۔تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، سفارت خانے کے افسران اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی، جب کہ جدہ سے صدر پاکستان انویسٹرز فورم، چوہدری شفقت محمود نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق، چیئرمین فورم رانا عبدالروف، وائس چیئرمین خالد محمود راجا، صدر غلام صفدر، صدر انویسٹرز فورم جدہ چوہدری شفقت محمود اور منسٹر برائے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر سغفتہ زرین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی ملک کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان انویسٹرز بزنس فورم جیسے پلیٹ فارمز کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔تقریب کے دوران پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی جانب سے ایک جدید آن لائن پورٹل کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانا، ان کے درمیان روابط مضبوط بنانا اور مختلف سہولیات کو ڈیجیٹل انداز میں فراہم کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کے اُن فعال اراکین کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں جنہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں اور فورم کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان انویسٹرز بزنس فورم میں پاکستان
پڑھیں:
پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات
پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔ قطر اور ترکیے کی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیاجائیگا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں، افغان طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے بتایا کہ پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا،10ارکان کابینہ شامل گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا،10ارکان کابینہ شامل بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان پاکستان افغانستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتا، ترجمان دفتر خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم