لبنان، غزہ، شام کے متاثرین کیلئے 22 ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 22ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ حکومت کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور اسی ضمن میں گزشتہ روز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی23ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔ امدادی کھیپ میں ڈبہ پیک گوشت، خشک دودھ، کمبل،کپڑے، خیمے اور گرم بستر پر مشتمل50 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر1 ہزار803 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔ حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور شام کے لیے شام کے
پڑھیں:
بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔
پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔بلوچستان سے آنے والی بس سے دوران تلاشی 9 کلو اسمگل شدہ چاندی اور 8 ہزار ویاگرا کی گولیاں برآمد۔