سلمان خان پہلی مرتبہ ارباز اور ملائیکہ اروڑہ کی طلاق پر کھل کر بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں سلمان خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ ارباز کے بیٹے ارہان خان کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دورانِ انٹرویو، سلمان نے ارہان کو والدین کی علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز، زندگی کے نشیب و فراز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مفید مشورے دیے۔
View this post on InstagramA post shared by Arhaan Khan (@iamarhaankhan)
ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی پر مختصر بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ارہان زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر چکا ہے، اور والدین کے درمیان علیحدگی کے بعد بچوں کو خود ہی ان چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے ارہان کو نصیحت کی کہ ایک دن اس کا بھی اپنا خاندان اور گھر ہوگا، اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے خود کو مضبوط بنائے تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال گھریلو ماحول قائم کر سکے۔
سلمان خان نے ارباز اور ملائیکہ کی طلاق پر زیادہ تفصیل میں جانے کے بجائے بامعنی اور مثبت انداز میں بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خاندان کے ساتھ دوپہر اور رات کے کھانے کا رواج برقرار رہنا چاہیے اور خاندان میں ایک مضبوط سربراہ ہونا چاہیے جس کا سب احترام کریں۔
View this post on InstagramA post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)
انہوں نے ارہان کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کچھ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں، لیکن اس کے باوجود مثبت پہلو تلاش کرنا ضروری ہے کیونکہ مضبوط خاندانی رشتے زندگی میں بےحد اہمیت رکھتے ہیں۔
سلمان خان نے ارہان کی سمجھداری کی تعریف کرتے ہوئے اس کی ہمت کو سراہا کہ وہ اپنے والدین کی علیحدگی کے باوجود زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے 1998 میں شادی کی تھی، تاہم تقریباً 20 سال بعد، 2017 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ طلاق کے بعد بھی انہوں نے اپنے بیٹے ارہان خان کی پرورش میں توازن قائم رکھنے کا راستہ نکالا اور والدین کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور ملائیکہ انہوں نے نے ارہان
پڑھیں:
لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ انہوں نے ملک کی سب سے جدید اسمارٹ سڑک کی تعمیر مکمل کر لی ہے جو شہر کے وسط میں واقع ہے۔حکام نے کہا کہ اس سٹرک کو روٹ 47 کا نام دیا گیا ہے. اس کی لمبائی 4.5 کلومیٹر ہے جو کلمہ چوک کو بشمول فیروز پور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ سمیت شہر کی کئی بڑی شاہراہوں کو جوڑتی ہے۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 9 ارب روپے (تقریباً 32 ملین امریکی ڈالر)تھا. اس منصوبے کو پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی پنجاب) نے انجام دیا۔سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ سڑک ملک کے جدید ترین تجارتی ضلع کا مرکزی بلیوارڈ ہے، یہ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتی ہے اور اس میں کئی اسمارٹ خصوصیات شامل ہیں۔اس سڑک میں تقریباً ایک کلومیٹر کا فلائی اوور شامل ہے.اس میں پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے الگ الگ لین ہیں۔حکام نے بتایا کہ سڑک کو بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔روٹ 47 کے ساتھ فٹ پاتھوں پر سولر پینل لگائے جا رہے ہیں جو ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کریں گے. عمران امین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی اسمارٹ سڑک ہے جو توانائی بھی پیدا کرے گی۔