Nawaiwaqt:
2025-04-25@10:29:50 GMT

ٹرائی نیشن سیریز :نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

ٹرائی نیشن سیریز :نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ

 ٹرائی نیشن سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔سہہ فریقی سیریز  میں قومی شاہین اپنے دوسرے میچ کے لیے آج مشقوں کا آغاز کریںگے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔خیال رہے کہ  پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ کے 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے  پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ڈیرل مچل اور فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے،گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابراراحمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا،حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا، بابر 10، کامران 18اور رضوان تین رن بنا کر لوٹ گئے،فخر زمان بھی 69گیندو ں پر 84 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، اس کے بعد سلمان آغا 40 طیب طاہر 30 کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، حارث رؤف بیٹنگ کیلئے نہ آسکے اور یوں گرین شرٹس کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میٹ ہینری اور سینٹنر نے تین، تین، بریسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ، املاک تباہ، متعدد رابطہ سڑکیں بند، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی

گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا، جب کہ 4 روز کی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کے بعد موسم میں بہتری آئی ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسم کے پیٹرن بے ترتیب ہو گئے، پہاڑی علاقے میں کئی مہینوں کے دوران تیز بارش اور برفباری دیکھی گئی، جب موسم نسبتاً بہتر ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق منگل کے روز دیامر کی وادی درال کے گاؤں چیچلا میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا۔

گرنے والی چٹانوں نے ایک گھر، مویشیوں کی پناہ گاہوں، درختوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچایا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ نے علاقے کے دور دراز علاقوں میں کئی رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

بالائی ہنزہ میں چیپورسن روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گیا، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کا علاقے کے دیگر حصوں تک رسائی منقطع ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی شاہراہ قراقرم، بلتستان روڈ اور دیگر اہم سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

کئی علاقوں خاص طور پر غذر اور گھانچے میں انٹرنیٹ، موبائل سروسز اور بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔

مقامی لوگوں نے بجلی اور مواصلاتی خدمات کی فوری بحالی پر زور دیا ہے۔

استور میں لینڈ سلائیڈنگ سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا۔

مقامی رہائشی عقیل حسین باقری نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ استور کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برفباری اور بارش کے بعد کئی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جس کی وجہ سے دسخم گاؤں میں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ دسخرم کے متاثرہ لوگوں کو پناہ اور ان کی دوبارہ آبادکاری کا انتظام کرے۔

علاقے میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے پر گھانچے اور استور اضلاع کے متعدد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز گھانچے میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران چٹانیں گرنے سے ایک غیر ملکی سیاح ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

اسکردو میں مٹی کے تودے گرنے سے ماں اور اس کی دو بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا دورہ
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے دیگر عہدیداروں نے یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ کیا، اور نئے نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم کا جائزہ لیا۔

ایک بیان کے مطابق وزیر نے گلیشیئرز کے پگھلنے اور گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادی کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

کمشنر بلتستان کمال خان، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ذاکر حسین نے وفد کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • کل کی ہڑتال اسرائیل‘ بھارت‘ امریکہ پر مشتمل شیطانی ٹرائی اینگل کیخلاف: حافظ نعیم
  • سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ، املاک تباہ، متعدد رابطہ سڑکیں بند، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی