UrduPoint:
2025-09-18@22:56:49 GMT

یورپ کا سب سے بڑا یوم یکجہتی کشمیر کا اجتماع پیرس میں ہوا

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

یورپ کا سب سے بڑا یوم یکجہتی کشمیر کا اجتماع پیرس میں ہوا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء)یوم یکجہتی کشمیر کا سب سے بڑا اجتماع پیرس میں ہوا ، مسلم لیگ ن فرانس کے راہنماؤں سردار ظہور اقبال ، راجہ علی اصغر ، نعیم چوہدری کی میزبانی میں یورپ کا سب سے بڑا یوم یکجہتی کشمیر کا اجتماع ۂوا، اس اجتماع میں پاکستانی و کشمیری سیاسی ، سماجی و کاروباری تنظیموں کے نمائیندوں و سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اس اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ، نعت رسول مقبول صلعم کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانی ننھے بچوں نے کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے حوالے سے ٹیبلو زپیش کئے، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھاکہ غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے بہادر عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں ، شرکاء نے خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی سات دہائیوں سے طویل جدوجہد کو سراہا۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مسلسل ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، کشمیریوں کی پر امن اور جمہوری جدوجہد کو روکنے کے لئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جارہا یے لیکن اس کے باوجود بھارت کی قابض فوج کے سامنے کشمیری ڈٹے ہوئے اور دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے جس کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی شکل میں دنیا نے ان سے کر رکھا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر اجتماع سے خطاب میں مقررین کا کہناتھا پاکستان مقبوضہ وادی کا مسئلہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر لڑتا رہے گا، عالمی رہنما کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کی قراردادوں پر عمل کروانے میں کردار ادا کریں، مقررین میں سردار ظہور اقبال ، راجہ علی اصغر ، طارق شریف بھٹی ، نعیم چوہدری ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ، ڈاکٹر حمزہ تاج ، سید خالد جمال ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، ملک منیر احمد ، چوہدری ذوالفقار نگیال ، طاہرہ سحر و دیگر شامل تھے ، اجتماع میں کشمیر کے حوالے سے بھارت کے خلاف زوردار نعرے بازی بھی ہوتی رہی۔

اجتماع کے اختتام پر پاکستان اور کشمیر کے دعا کروائی گئی ، اجتماع میں سیاسی ، سماجی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوم یکجہتی کشمیر کشمیر کے

پڑھیں:

بہادر اور جری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور جدوجہدِ آزادیٔ کشمیر کے معروف رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ آج شام اپنے گھر سوپور میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 89 سالہ عبدالغنی بٹ کا تعلق شمالی کشمیر کے بُوٹینگو گاؤں سے تھا، جو سوپور سے تقریباً 10 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

اس عظیم رہنما نے سری پرتّاپ کالج سری نگر سے فارسی، اکنامکس اور سیاسیات میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے فارسی میں ماسٹرز اور قانون کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ان کا شمار مُسلم یونائیٹڈ فرنٹ کے بانی ارکان میں ہوتا ہے۔ عبدالغنی بٹ نے 1987 کے اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیا۔

انتخابات کو بہت سے حلقوں میں دھاندلی زدہ قرار دیا گیا اور ان نتائج نے ہی سیاسی جدوجہد کو مسلح تحریک کی طرف مائل ہونے میں مدد دی۔

جدوجہد آزادی کشمیر کی میں عبدالغنی کی لگن، محنت اور صعوبتیں برداشت کرنے کے عزم مصمم کے باعث آل پارٹیز حرِیت کانفرنس کے چیئرمین بھی بنے۔

انہوں نے مسلم کانفرنس، جموں و کشمیر کی سربراہی بھی کی، جسے بھارت کی حکومت نے ممنوع قرار دیا ہوا تھا۔

اس تنظیم کا بنیادی موقف کشمیر میں بھارت کے ناجائز قبضے اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے نظام کو تسلیم نہ کرنا تھا۔

ان کی تنظیم کا نعرہ مقبوضہ کشمیر کا حق خود ارادیت یا پاکستان کے ساتھ الحاق کی کوشش کرنا رہا ہے۔

کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف انہوں نے دن رات ایک کردیئے جس کی پاداش میں قید و نظربندی کی صعوبتیں برداشت کیں۔

وہ طویل عرصے نقاہت اور عمر رسیدگی سے جڑے امراض میں مبتلا تھے اور آج لاکھوں چاہنے والے سوگواروں اور اپنے نظریاتی ساتھیوں کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کے جنازے میں شرکت پر پابندی، کشمیری سیاستدان برہم
  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • بہادر اور جری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی انتہا: تشدد کے بعد کشمیری کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • مقبوضہ کشمیر، تشدد کے بعد کشمیری جوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد
  • جموں وکشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ بن چکا ہے، الطاف وانی
  • آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ