کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریپ
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں بنگلے پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے چھاپے کے دوران فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی،
پولیس مغوی مصطفیٰ کی بازیابی کیلئے بنگلےمیں پہنچی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ چھاپا اغوا ہوئے نوجوان کے کیس میں مارا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار لیا گیا تھا، گھر سے مغوی کا موبائل فون برآمد ہوا، ملزم سے اسلحہ اور بھاری تعداد میں گولیاں اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے، مغوی کی بازیابی کے لئے تفتیش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے موبائل کو فارنزک کےلیے بھجوادیا گیا ہے، ملزم نے مغوی کو دھمکی دی تھی، شہری 6 جنوری کو درخشاں سے اغواء ہوا تھا، اغواء کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا مقدمہ
پڑھیں:
کراچی: بیٹے کی فائرنگ سے باپ سمیت 2 افراد جاں بحق
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں ایک شہری نے فائرنگ کرکے اپنے والد اور بھائی کو قتل کردیا، جبکہ اس کی بھابھی شدید زخمی ہے
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے فرار کی کوشش کے دوران بھی فائرنگ کی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔