مرد اپنی نظریں، عورت زبان قابو رکھے تو شادی کامیاب ہوتی ہے، اداکارہ صاحبہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ماضی کی مقبول اداکارہ صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری میں آنے اور والدہ کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔
حال ہی میں صاحبہ افضل نے ’365’ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کم عمری میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے لے کر گھریلو زندگی تک مختلف پہلووں پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے زمانے میں چند اسٹارز ہوا کرتے تھے، تاہم اب ہر ایک اسٹار بن چکا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہوکر اسٹارز بن گئے۔
اداکارہ کا دنا نیر مبین کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اس انڈسٹری میں آئی ہیں، تاہم وہ اچھا کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر بات کا ایک مثبت پہلو ضرور ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا آنے کے بعد لوگ منفی پہلو پر زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔صاحبہ افضل نے کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے بالخصوص ڈراما انڈسٹری نے بہت پیار اور عزت دی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری کا ماحول بہت پسند آیا، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مجھے یہی ماحول چاہیے تھا۔اپنے اور شوہر افضل خان عرف ریمبو کے رشتے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ان کے مزاج کا خلوص اور مثبت شخصیت نے بہت متاثر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو صحیح انسان مل جائے تو شادی کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین چاہے کسی بھی پروفیشن سے تعلق رکھتی ہوں، زندگی میں ایک مقام ایسا آتا ہے کہ کیریئر سے بریک لینا ضروری ہوجاتا ہے۔ان کے مطابق کیریئر پر فوکس کرنے کے دوران کچھ حد تک بچے نظر انداز ہوجاتے ہیں۔انہوں نے انڈسٹری سے بریک لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے بچوں کی وجہ سے بریک لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور افضل چاہتے تھے کہ بچوں کی تربیت میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی اور دونوں بچوں کے بعد تعلیم کی اہمیت کا انداز ہوا اسی لیے بچوں کی پیدائش کے بعد انٹر اور گریجویشن کیا۔صاحبہ نے بیٹے کے شوبز انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے بتایا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ ہماری انڈسٹری میں قدم رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹے نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو ہمیں بہت حیرانی ہوئی۔انہوں نے اپنی ماں کو انڈسٹری میں آنے کا کریڈٹ دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں میری پہلی استاد اور گائیڈڈ ماں تھیں۔ان کے مطابق ماں کی وجہ سے وہ پر سکون ہوکر کام کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماں کی سپورٹ کے سبب فلموں میں بولڈ سینز کرنے اور بولڈ لباس پہننے سے محفوظ رہی۔کامیاب شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان قابو میں رکھے۔
یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل اداکارہ صاحبہ افضل اور ان کی والدہ کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔اداکارہ کی والدہ نشو بیگم نے ایک شو میں بتایا تھا کہ وہ گزشتہ 8 ماہ اپنی بیٹی سے نہیں ملیں۔سینیئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے شوہر اور داماد کی وجہ سے اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل سکیں۔بیٹی سے نہ مل پانے کی بات کرتے ہوئے نشو بیگم آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے ان کا کلیجہ ان کے سینے سے نکال دیا ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ کے حوالے سے صاحبہ افضل کرتے ہوئے تھا کہ وہ انہوں نے کہا کہ کی وجہ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔