خاتون مداح نے اربوں کی جائیداد سنجے دت کے نام کر دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اپنی جاندار اداکاری اور پرفارمنس سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک مداح ایسی بھی تھیں جنہوں نے مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد اداکار کے نام کر دی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے، تاہم 2018ء میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق نشا پاٹل نامی مداح نے مرنے سے قبل اپنی 72 کروڑ بھارتی روپے (موجودہ 2 ارب 28 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اداکار کے نام وصیت کر دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2018ء میں سنجے دت کو پولیس کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی، پولیس نے اداکار کو نشا پاٹل کی موت کے ایک روز بعد کال کرکے ان کی وصیت سے آگاہ کیا۔
پولیس نے اداکار کو بتایا کہ ان کی ایک پرستار نے موت سے قبل ان کے لیے 72 کروڑ روپے کی وصیت کی ہے، تاہم سنجے دت نے یہ رقم وصول کرنے سے انکار کر دیا۔سنجے دت کے مطابق میں نشا پاٹل کا جانتا نہیں، اس لیے میں یہ رقم وصول نہیں کر سکتا۔
62 سالہ نشا پاٹل کا تعلق ممبئی سے تھا، جنہوں نے قبل از موت اپنی تمام جائیداد، جس کی مالیت 72 کروڑ روپے تھی، سنجے دت کے نام کر دی تھی۔موذی مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے والی مذکورہ پرستار نے اس کام کے لیے اپنے بینک کو کئی خطوط بھی تحریر کیے، جن میں انہوں نے اپنے تمام اثاثے سنجے دت کو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا