تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کیخلاف کوئٹہ میں احتجاج کرنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود آٹھ فروری کو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ریلی نکالنے پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کوئٹہ میں سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، نور خان خلجی و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے آٹھ فروری کو حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، سڑک بند کی اور اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہوئے نفرت پھیلائی۔ مقدمے میں دفعات 153A، 188، 341، 149 اور 147 شامل کی گئی ہیں، جبکہ لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف ایک اور بوگس مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت انہیں اور دیگر رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وفاداری کی سزا دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر اب تک 27 مقدمات درج ہو چکے ہیں، جو کہ بوگس مقدمات ہیں۔ ان مقدمات سے ہمارے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ 8 فروری 2025 کو یوم سیاہ پر مینڈیٹ چوری، دھاندلی اور 47 کی نااہل حکومت کے خلاف پرامن احتجاج پر کوئٹہ، زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، ہرنائی، دکی، شیرانی، ژوب اور چمن سمیت بلوچستان کے مختلف ڈسٹرکٹ میں ہمارے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرز ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ترجمان حکومت بلوچستان نے 7 فروری کو شام کے وقت دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، جبکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے دو ہفتے قبل ہی اپنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تحریک تحفظ آئین پاکستان بلوچستان کے کے رہنماؤں کے خلاف گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر 5 اگست کو تحریک شروع کرنے کے حوالے سے پلان تیار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت نے صوبائی قیادت اور رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق 5 اگست کو ہر ٹکٹ ہولڈر اپنے حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گا، حلقوں میں ریلی نکالی جائے گی۔سیاسی کمیٹی کا اگلا اجلاس کل متوقع ہے تاہم اجلاس کے لیے تاحال کوئی مقام  فائنل نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا گیا کہ سلمان اکرم راجا بیشتر اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ میں احتجاج والا میٹیریل نہیں ہوں۔

جمعیت علماء اسلام (س) کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس کل ہوگا

ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سیاسی کمیٹی کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے سندھ روانہ ہو گئے جبکہ اکثر رہنما 9 مئی کے حوالے سے روپوش ہو گئے ہیں اور مبینہ طور پر پارٹی رہنماؤں کی عدم دلچسپی کے باعث سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔


پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا پر عدم اعتماد کا اظہار کیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست تحریک کا پلان تیار کرلیا
  • امیگریشن قوانین کی مخالفت، میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
  • سینٹ: تحفظ مخبر کمشن کے قیام، نیوی آرڈیننس ترمیمی بلز، بلوچستان قتل واقعہ کیخلاف قرارداد منظور
  • تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کی اہم پریس کانفرنس
  • کوئٹہ، بدکاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • پی ٹی آ ئی کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے: سلمان اکرم راجا
  • آئین کے آرٹیکل 20 اور قائداعظم کی 11 اگست کی تقریر کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے، نسرین جلیل