صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔اداکارہ صاحبہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، وہ فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور تین دہائیوں سے سامعین کے درمیان اب بھی موجود ہیں۔انہوں نے حال ہی میں انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور ایک کے بعد ایک ڈرامے کی زینت بن رہی ہیں۔صاحبہ نے ہمیشہ کام سے پہلے اہلخانہ کو ترجیح دی، ریمبو کے ساتھ ان کی کیمسٹری بے مثال رہی اور دونوں نے فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔صاحبہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صحیح شخص مل جائے شادی کر لینی چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین چاہے کسی بھی پروفیشن سے تعلق رکھتی ہوں، زندگی میں ایک مقام ایسا آتا ہے کہ کیریئر سے بریک لینا ضروری ہوجاتا ہے۔انہوں شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ اگر مرد وفادار رہے اور عورت عزت دار رہے تو شادی ناصرف دیرپا رہے گی بلکہ خوشگوار بھی ہوگی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان قابو میں رکھے۔انہوں نے انڈسٹری سے بریک لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے بچوں کی وجہ سے بریک لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور افضل چاہتے تھے کہ بچوں کی تربیت میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی اور دونوں بچوں کے بعد تعلیم کی اہمیت کا انداز ہوا اسی لیے بچوں کی پیدائش کے بعد انٹر اور گریجویشن کیا۔صاحبہ نے بیٹے کے شوبز انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے بتایا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ ہماری انڈسٹری میں قدم رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹے نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو ہمیں بہت حیرانی ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے
پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر پر بوٹوکس اور لِپ فلرز کروانے کا الزامات لگا دیے گئے۔
ان دنوں صبا قمر اپنے ڈرامے پامال کے ایک سین کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں جس میں انہیں شوہر کے سلوک پر روتا ہوا دکھایا گیا ہے۔
اس سین میں 41 سالہ اداکارہ کی ظاہری شکل و صورت اور چہرے کے تاثرات پر ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ انہوں نے بوٹوکس اور لپ فلرز کروا رکھے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر سے بھی زیادہ بڑی دکھائی دے رہی ہیں۔
کئی صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر کی عمر اب واضح دکھائی دے رہی ہے اور بوٹوکس کے اثرات ان کے چہرے پر نمایاں ہو رہے ہیں، جس سے ان کی ایکٹنگ پر بھی فرق پڑ رہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Dr Saman Zeeshan | Aesthetic Dermatology Dubai (@drsamanzeeshan)
حال ہی میں دبئی میں مقیم ڈاکٹر نے صبا قمر کے ’بوٹوکس کرائنگ‘ پر تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر نے بتایا کہ اداکارہ کے چہرے پر باریک جھریاں موجود ہیں اور انہوں نے معمولی بوٹوکس کروایا ہے، جس کے باعث رونے کے دوران اداکارہ تاثرات مختلف نظر آرہے ہیں تاہم یہ بوٹوکس بہت اچھی طرح کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھی صبا قمر کے اس آفٹر بوٹوکس لُک پر ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ صبا قمر کی اداکاری اب بھی بہترین ہے۔