10 ہفتوں میں چینی 21 روپے مہنگی ، افغانستان کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد : ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔اکتوبر 2024ءمیں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔
ملک میں حالیہ 10 ہفتوں میں چینی اوسطاً 21 روپے 26 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: برآمدات میں
پڑھیں:
سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں جب کہ مختلف شہروں میں چینی220 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔