سوات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ، عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سوات : وادی سوات میں آسمان سے سفید گالوں کی برسات ، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔
وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اور کالام میں برفباری سے وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے ، برفباری کا لطف اٹھانے کے لیے سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
سوات میں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، نظارے نکھر کر مزید حسین ہوگئے، برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا۔ سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام الناس کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ جبکہ پنجاب اور کے پی میں نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔
ملک بوستان کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈالر کے ریٹ پر گفتگو
مزید :