شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت ہفتہ کشمیر کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
شہدادپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام “ہفتہ کشمیر” کے سلسلے میں گاؤں جان محمد کلوئی میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی ناظمہ سلمیٰ شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اور کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ان کا بنیادی حق ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ان کے اس حق کو تسلیم کیا ہے۔ کانفرنس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پروگرام میں کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور ان کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے ایک دستاویزی فلم (ڈاکومنٹری) بھی دکھائی گئی۔ اس دستاویزی فلم نے طالبات میں کشمیر کے حوالے سے جذبات کو مہمیز دی اور انہیں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا احساس دلایا۔اس پروگرام کا مقصد طالبات کو ملکی اور عالمی مسائل سے آگاہ کرنا اور ان میں شعور پیدا کرنا تھا۔ خاص طور پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے, لیاقت بلوچ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم 26 ویں ترمیم سے بھی زیادہ مہلک ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کو اقتدار کا نشہ ہے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں حکومت قائم رکھ کر حکومتی اتحاد اپنے اتحادیوں کو بلیک میل کر رہا ہے، جماعت اسلامی کا اجتماعِ عام پوری قوم کو متحد کرنے کا باعث بنے گا۔
آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ اداکارہ کا انکشاف
مزید :