9 مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا مقدمہ، پی ٹی آئی راہنماؤں، کارکنوں پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مقدمہ کے 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے، سابق وزیرخارجہ سمیت دیگر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا، عدالت نے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کا مقدمہ، عدالت نے پی ٹی آئی راہنماؤں اور کارکنوں پر کنٹینر نذر آتش کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔ شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، عدالت نے مقدمہ کے 21 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا، عدالت نے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
زیر حراست راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں غلام محی الدین سمیت دیگر کارکنان مقدمہ میں نامزد ہیں۔ مقدمات کے برضمانت ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کا مقدمہ نمبر 1078/23 تھانہ نصیر آباد میں درج ہے، پی ٹی آئی راہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔ اس مقدمہ میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، حامد رضا گیلانی، مراد سعید، زبیر نیازی، واثق قیوم، سید خان، عبد الصمد اور محمد جاوید اشتہاری ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سمیت دیگر پی ٹی آئی عدالت نے
پڑھیں:
کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔