لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار۔ 10 لاشیں نکال لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلا م آباد (صباح نیوز) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے‘ سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے‘ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبیا کے ریڈ کریسنٹ نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا بندرگاہ پر کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ زاوِیہ سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ اور کوسٹ گارڈ پوسٹ سے کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے کے بعد اس کی ٹیم نے10 لاشیں برآمد کیں‘ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے مقامی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت میں پاکستانی شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیسلمیر: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہےکہ یہ جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے بھارت میں داخل ہوا تھا اور شدید گرمی اور پیاس کے باعث ریگستان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
جوڑے کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 16 سالہ شانتی بائی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں ایک درخت کے نیچے سے ملی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جوڑے کی موت بظاہر 8 سے 10 دن پہلے ہوئی، دونوں کے پاس سے پاکستانی شناختی کارڈ اور سم کارڈ برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق جوڑے کی موت کا حتمی سبب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگا۔
ضلع گھوٹکی کے گاؤں غلام حسین لغاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان میاں بیوی 12 روز قبل گھر والوں کو بغیر بتائے گھر سے روانہ ہوئے تھے اور کئی روز تک ان کا کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔
نوجوان روی کمارکے والد دیوان جی نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان کو پتہ چلا کہ بھارت کے علاقے جیسلمیرمیں دو لاشیں ملی ہیں جس کے بعد انہیں تصدیق ہوئی وہ لاشیں میرے بیٹے روی کمار اوربہو شانتی بائی کی تھیں۔ دونوں میاں بیوی کی آخری رسومات بھارت میں ادا کردی گئی ہیں۔