گلشن ٹاؤن کی سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کااختتام (شہریوں نے تاریخی قرار دیدیا)
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محمود غزنوی پارک میں جاری سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش ختم ہوگئی، نمائش میں درجنوں اقسام کے ہزاروں پھولوں وپودوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جبکہ نایاب قسم کے پرندوں نے بھی عوام کو اپنی جانب متوجہ رکھا۔ نمائش کی اختتامی تقریب میں چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر محکموں کو سراہا اور کہا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ جاتی سربراہان اور محکمہ پارک کے عملے کو شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ معززین شہر اور بین الاقوامی سفیروں نے نمائش میں شرکت کرنے کے ساتھ اسے کراچی کی بہترین نمائش قرار دیا اور کہا کہ دوسرے ٹاؤنز کو بھی گلشن ٹاؤن کی تقلید کرتے ہوئے عوام کے لیے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اختتامی تقریب میں سابق سینیٹر امام الدین شوقین، چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد ،اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا اکنا کے سابق صدر ڈاکٹر محسن انصاری ،امیر ضلع شرقی نعیم اختر ،قیم ضلع شرقی نعمان پٹیل ,ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع شرقی کامران خان چشتی ، ناظم علاقہ محمد شاہد ،چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع ، وائس چیئرمین گلشن ٹاؤن ابراہیم صدیقی نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض طاہر اکبر نے سرانجام دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ترکیہ نے انٹرنیشنل فیئر میں اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل پیش کردیا
ISTANBUL:ترکیے نے استنبول میں جاری انٹرنیشنل ڈیفنس فیئر (آئی ڈی ای ایف) 2025 میں اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل ٹیفن بلاک-4 کی نمائش کردی اور مزید 6 نئے جدید سسٹمز بھی پیش کردیے۔
ترکیے کے شہر استنبول میں 17 ویں عالمی نمائش آئی ڈی ای ایف 2025 جاری ہے جہاں 103 ممالک کے نمائندے شریک ہیں اور 44 ممالک کے اسٹالز لگائے گئے ہیں۔
عالمی نمائش میں 900 مقامی اور 400 بین الاقوامی دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ترکیے کا ٹیفن بلاک-4 بلیسٹک میزائل ٹیفن میزائل سیریز کا ہائپرسونگ ورژن ہے جو ترکیے کا خود تیار کردہ طویل رینج کا حامل میزائل ہے۔
ٹیفن بلاک-4 بیلسٹک میزائل بنانے ولای کمپنی روکیٹسان نے بیان میں کہا کہ ٹیفن بلاک-4 بلیسٹک میزائل نے طویل رینج کا اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے جو ترک دفاعی صنعت کا ایک اور ریکارڈ ہے۔
روکیٹسان کے مطابق میزائل کا نیا ورژن 7 ٹن سے زائد وزن کا حامل ہے، جو کئی وار ہیڈ کا حامل ہے اور یہ میزائل کئی اسٹریٹجک اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس میں ایئرڈیفنس سسٹمز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ملٹری ہینگرز انتہائی اہمیت کی حامل فوجی تنصیبات کو کئی کلومیٹر کے فاصلے سے نشانہ بناسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترکیے کا ایٹماکا میزائل اکاٹا کے ساتھ سبمرین ایٹماکا اینٹی شپ میزائل ورژن ہے، یہ اس وقت ترک مسلح افواج کے پاس ہے اور اس کی رینج 250 کلومیٹر (155 میل) ہے، جس کو اس نمائش میں پیش کردیا گیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اکاٹا سے بلیو ہوم لینڈ کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی جس کی بدولت 250 کلومیٹر کی رینج اور دھماکا خیز مواد کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
ترکیے نے آئی ڈی ای ایف 2025 میں اپنے دیگر 6 نئے جدید سسٹمز کی نمائش بھی کردی ہے، جس میں فضا سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی نظام گوکبورا، بلیسٹک میزائل سسٹم 300 ای آر، سٹیلائٹ اسپیس وہیکل سیمسیک-2 سمیت دیگر شامل ہیں۔