لیبیا : پاکستانیوں سمیت 65تارکین کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی ،10نعشیں لی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب سمندر میں الٹی۔ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم شہر زاویہ کے ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔ کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس نمبر +966425435218 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 10 نعشیں نکالی گئیں۔ لیبیا ہلال احمر کے مطابق تارکین وطن کی نعشیں نکالی گئیں۔ تارکین وطن کی نعشوں کو قانونی کارروائی کیلئے مقامی حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ لیبین میڈیا کے مطابق ہلال احمر نے کشتی ڈوبنے کی وجہ اور مسافروں کی شناخت نہیں بتائی۔ تارکین وطن کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ’’ورکنگ بارڈرز‘‘ کے ترجمان نے بتایا کشتی مغربی افریقہ سے سپین جا رہے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تارکین وطن
پڑھیں:
تربت، نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین لوٹ لی گئی، لیویز حکام
بلوچستان کے ضلع تربیت کے علاقے دشت میں نجی سیکیورٹی کی کیش وین لوٹ لی گئی۔
لیویز حکام کے مطابق ڈاکو کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی 2 بینکوں کا کیش لے کر تربیت سے گوادر جارہی تھی۔