اداکار ٹام کروز کے لیے ایک اور اعلیٰ اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلیٰ ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔
اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کُن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔
ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر سین ریکارڈ کرانے کے لیے باقاعدہ پاس آؤٹ ہونے کے مرحلے سے بھی گزرے ہیں۔
ٹام کروز مشن امپوسیبل میں کئی یادگار اسٹنٹ کر چکے ہیں۔
ٹام کروز کو یہ اعزاز ا ادارے کی صدر کیتھرین ماؤنوری نے پیش کیا جو خود 1988ء اور 2000ء میں خواتین کے ایروبیٹکس مقابلوں میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہیں۔
یا د رہے فرانسیسی ادارہ ایرو کلب ڈی فرانس 20 اکتوبر 1898ء کو قائم ہوا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹام کروز
پڑھیں:
مشہور برطانوی اداکار جنسی زیادتی اور تشدد کے سنگین الزامات کی زد میں
برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔
میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔
مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔
وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ جبکہ 2020 میں بافتا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔