ملزم جنید رزاق پر کتاب لکھوں گا اس کی ہیرووالی کہانی ہے،سلمان اکرم راجہ کا آئینی بنچ کے سامنے بیان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ میں جنید رزاق پر کتاب لکھوں گا اس کی ہیرووالی کہانی ہے،جنیدرزاق نے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا مگر پٹیشن واپس نہیں لی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ملزمان نے ملٹری کورٹس حوالگی کو چیلنج کیوں نہیں کیا؟کیا یہ لاپرواہی نہیں؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ لاپرواہی نہیں تھی، 9مئی کےملزمان اور ان کے اہلخانہ کو سخت حالات سے گزرنا پڑا، دس ملزمان نے ٹرائل چیلنج کرنے کیلئے مجھ سے رابطہ کیا، پٹیشن فائل کرنے سے پہلے ملزمان کے اہلخانہ کی کال آ جاتی تھی،کال پر کہا جاتا تھا پلیز درخواست فائل نہ کریں ہمارا گھر ہی نہیں بچے گا، ملزم جنید رزاق نے پٹیشن واپس لینے سے انکار کیا، آج اسی کا وکیل ہوں اسے سلام پیش کرتا ہوں،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ میں جنید رزاق پر کتاب لکھوں گا اس کی ہیرووالی کہانی ہے،جنیدرزاق نے ہر طرح کے حالات کا سامنا کیا مگر پٹیشن واپس نہیں لی،آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
شیر افضل مروت تحریک انصاف میں اختلافات کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ
پڑھیں:
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف فیصلوں کا سیلاب آرہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا ارادہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی اِس سیلاب کی زد میں آجائیں۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کو متنازع بنانا چاہتی ہے، فیئر ٹرائل کو پامال کیا جارہا ہے یہ ایک سیاہ باب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ چیف جسٹس کے پاس جا رہے ہیں، ایک خط بھی لکھیں گے۔