Jang News:
2025-07-25@10:42:35 GMT

عمر ایوب کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کا شدید احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

عمر ایوب کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کا شدید احتجاج

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے قابل اعتراض الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ بھی روک دی۔ 

اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 والے اگر باہر جا کر یہ کہیں گے کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے تو انہیں جوتے پڑیں گے۔

اس دوران حکومتی رکن نے قابل اعتراض لفظ کہا تو عمر ایوب نے بھی جواب میں وہی قابل اعتراض لفظ دہرا دیا۔ 

آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

جس پر ایاز صادق نے الفاظ حذف کرنے کی رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ میں تمام غیر پارلیمانی الفاظ حذف کرتا ہوں۔ 

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میں احتجاج کرنا چاہتا ہوں، ہم نشستیں جیت کے آئے ہیں، ہمارے ارکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے، پنجاب پولیس نے احمد چٹھہ کے گھر چھاپہ مارا۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسامہ میلہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، کارکنان کے گھر پر حملے کے دوران ہارٹ اٹیک سے 2 افراد کا انتقال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پارٹی سربراہ کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جھوٹے کیس میں سزا دی گئی، توشہ خانے کا ریکارڈ نکالیں اور گاڑیاں لینے والوں کے نام سامنے لائیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عمر ایوب کے دوران

پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس

سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ میاں اظہر کے انتقال کی خبر دل رنجیدہ اور غمزدہ کرنے والی ہے۔ وہ نہ صرف تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ تھے بلکہ پاکستان کی سیاست میں بھی ایک موثر اور نمایاں مقام رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کے بعد پیدا ہونے والا سیاسی خلا آسانی سے پر نہیں کیا جا سکے گا۔اپوزیشن لیڈر نے میاں اظہر کے صاحبزادے حماد اظہر اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

میاں اظہر کا سیاسی کردار پاکستان کی سیاست میں ایک نمایاں اور موثر مقام رکھتا ہے۔ ان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف قومی سیاست میں اہم کردار ادا کیا بلکہ مختلف ادوار میں کئی اہم سیاسی اور انتظامی ذمہ داریاں بھی نبھائیںمیاں اظہر ایک اصول پسند، باوقار اور وضع دار سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کا انداز گفتگو متوازن اور سیاسی فہم و فراست پر مبنی ہوتا تھا۔ وہ ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے تھے ۔آخر میں عمر ایوب خان نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ شوگر ملز کی جانب سے 15ارب روپے سے زائد قرضے واپس نہ کیے جانے کا انکشاف آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرضے ختم کرنے کا مکمل پلان مانگ لیا حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کرینگے ، ملی یکجہتی کونسل عمران خان کے بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات، رہائی کیلئے امریکا میں مہم شروع کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • حکومتی یوٹرن، گرڈ کی کمزوریوں سے صاف توانائی منتقلی مشکلات کا شکار
  • سانحہ قلات میں جاں بحق قوال کے گھر پر فاقے، حکومتی رویے اور امداد نہ کرنے پر احتجاج کا عندیہ
  • اسلام آباد؛ سیلاب میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش جاری، سینیٹ کمیٹی نے رپورٹ طلب کرلی
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
  • شدید بارشیں اور سیلاب؛ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری
  • ملک میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر عوام کیلئے الرٹ جاری