کراچی:

ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ شہر میں نامعلوم افراد نے مزید دو ہیوی گاڑیوں کو آگ لگا دی جس کے بعد صبح سے اب تک جلائی جانے والی مال بردار گاڑیوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح موچکو تھانے کے علاقے ہاکس بے روڈ مشرف کالونی، ابراہیم گوٹھ، شیراز کوچ کے آخری اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ٹی کے یو 621 نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ صدیق احمد ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہے، جو کنسٹرکشن کا کام کرتا تھا اور مشرف کالونی لسبیلہ چوک کا رہائشی تھا۔ اس کا آبا ئی تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔ 

موچکو تھانے کے قائم مقام ایس ایچ او راجہ خرم نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔ حادثے کا مقدمہ متوفی کے چچا محبوب کی جانب سے ڈمپر کے فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف درج کیا جارہا ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی اور ڈمپر کے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثات میں شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات کے بعد شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے واٹر ٹرینکر، ڈمپر اور مال بردار ٹریلر کو آگ لگانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ منگل کو سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے سرجانی ٹاؤن عبداللہ موڑ کے قریب تین نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔ آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور فائر بریگیڈ کے عملے نے واٹر ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا، جس کے بعد واٹر ٹینکر کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل چکا تھا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو روکا، پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے آگ لگانے والے افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

لیاقت آباد دس نمبر کے قریب بھی نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ٹریلر کو آگ لگادی گئی۔ پولیس کے مطابق ٹریلر خرابی کے باعث مرکزی سڑک پر کھڑا تھا کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے اس پر آگ لگانے کی کوشش کی۔ پولیس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ صبح سے اب تک جلائی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر پولیس نے کے قریب کے بعد

پڑھیں:

کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا

جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد مں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، ریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جدید و خودکار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہر میں تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جناح ایونیو پر واقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے کی گئی۔ متوفی شخص ایف آئی اے میں اے ایس آئی تھا اور ایئرپورٹ پر تعینات تھا۔ ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لیکر اسے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ایف آئی اے ملازم محمد ایوب ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کے واپس گھر جا رہا تھا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور انور خان کے ڈرائیونگ لائسنس کی معیاد بھی 16 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے، پولیس حادثے سے متعلق مزید معومات اکٹھا کر رہی ہے۔ دوسری جانب بلوچ کالونی پل پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو پانے کے بعد موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتی ہوئی سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 2 شہری شدید زخمی ہو گئے، ٹریفک پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لیکر اس کے نوجوان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور فیروز آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ موقع پر موجود شہریوں کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے درمیان ریس لگاتے ہوئے پیش  آیا، حادثے میں نتیجے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی
  • کراچی میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی 
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، خونی ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق