اسلام آباد:

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ابو ظہبی میں ملاقات ہوئی جس میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ یہ سربراہی اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہے جس کا موضوع ’’شیپنگ فیوچر گورنمنٹس‘‘ ہے۔

ابوظہبی میں قصر الشاطی میں ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پر گفتگو کی۔

ملاقات میں اقتصادی، تجارتی اور ترقی و دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر گفتگو کی گئی جو پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے ویژن سے ہم آہنگ ہیں۔

ملاقات کے دوران گورننس میں عالمی رجحانات کی نشاندہی اور عالمی تبدیلیوں کے چیلینجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی تیاریوں کی قابل عمل حکمت عملی پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ ترقی کی رفتار میں اضافے اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے ان تبدیلیوں سے استفادہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مزید برآں، دونوں فریقین نے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل پر مبنی جامع اور دیرپا امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کے شہباز شریف کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف نے دورانِ اجلاس کہا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اوربسوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں، الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
مزیدپڑھیں:لائبہ خان اور ایمان خان کی ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی سے کھڑا ہے،(شہباز شریف)
  • وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ،اسرائیلی حملوں کی مذمت ،بھرپور حمایت کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی
  • شہباز شریف سے سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • وزیر اعظم سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ساتھ ابوظبی پہنچ گئے
  • شہباز شریف، شیخ محمد بن زاید کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود، پاکستان، امارات میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپنے یو اے ای کے سرکاری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات